Brailvi Books

کینسرکا علاج
14 - 32
 امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذ لایا تھا تو اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ پریشانی دور ہو گئی تھی۔ لہٰذا انہوں نے مجھے فون کر کے تمام صورتِ حال سے آگاہ کیا اور تعویذاتِ عطاریہ لانے کو کہا۔چنانچہ میں فوراً کھپرو میں موجود تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر چلا گیا اور وہاں موجود اسلامی بھائی کو اپنا مسئلہ بتا کر تعویذاتِ عطاریہ لے آیا اور پھر بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعمال کروائے۔جس کی برکت سے آہستہ آہستہ طبیعت سنبھلنے لگی اورچند ہی روز میں تعویذاتِ عطاریہ کے استعمال سے انہیں ایسا افاقہ ہوا کہ اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دوبارہ کبھی ایسی صورتِ حال پیش نہ آئی۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !				 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد  


{۳}پیپ بہنا بند ہو گئی
	جلالپور جَٹّاں (تحصیل و ضلع گجرات ، پنجاب، پاکستان) کے علاقے دین آباد کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے: میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہوں ۔ میری بیٹی عرصہ دراز سے کانوں سے پیپ بہنے کے مرض میں مبتلا تھی۔ جس کے باعث اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی کافی