Brailvi Books

بے قصور کی مدد
30 - 33
دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے خوشبوؤں کی لپٹیں آرہی ہیں۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ نے مجھے مسکراکرسینے سے لگایا، تسلی دی اور چاروں قُل شریف پڑھ کر مجھ پر دَم فرمایا،پھر فرمایا :''کہے، مدینہ!'' میں نے حکمِ مُرشِد پر'' مدینہ'' کہا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلّ َمیری آوازکھل گئی ۔امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے ایک اسلامی بھائی کے نام یہ پیغام بھی دیا کہ میرے گھرجاکرچاروں قُل شریف پڑھ کرپانی پردم کریں اور چاروں کونوں میں چھڑک دیں۔میں''مدینہ ،مدینہ'' کہتا ہوا اسلامی بھائیوں کی طرف متوجہ ہوا۔وہ مجھے بولتادیکھ کر حیرانگی کے ساتھ میرے گرد جمع ہوگئے۔ میں نے سب کو بتایا ابھی امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ تشریف لائے تھے۔وہ میٹھے مُرشِد کی آمد کا سن کر جھوم اُٹھے۔یوں میرے پیر ومرشد نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا سے باب المدینہ (کراچی)سے روحانی طور پر تشریف لاکر میرے مرض کا علاج فرمادیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ِعَزَّوَجَلَّ اب میں بالکل نارمل ہوں۔

                                                                                                              اللہ عَزّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
Flag Counter