بے قصور کی مدد |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ؕ
دُرُودِ پا ک کی فضیلت
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانی دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''بریلی سے مدینہ''میں نقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِمدینہ منوّرہ ، سردارِ مکہ مکرَّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمان ِدلنشین ہے:''فرض حج کروبے شک اس کا اَجْر بیس غزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِپاک پڑھنا اس کے برابرہے ۔''
(فردوس الاخبا رج۲ ص ۲۰۷ حدیث ۲۴۸۴ دا رالکتاب العربی بیروت )
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
ا یک ہی وقْت میں 71 جگہ روزہ اِفطار
رَمَضانُ الْمُبارَک میں ایک دن 70 آدمیوں نے حُضُورسَیِّدُنا غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کوالگ الگ حاضر ہوکر افطار کی دعوت دی۔اُن میں سے کسی کو دوسرے کے دعوت دینے کا علم نہ تھا ۔ سرکارِ بغدادرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سب کی دعوت قبول فرمالی۔ جب اِفطار کا وقت ہوا تو سب کے گھر تشریف لے گئے اور ایک ہی