Brailvi Books

بُری سنگت کا وبال
5 - 32
 رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ ناز تالیف ’’فیضان سنّت ‘‘سے انتہائی پیارے انداز میں درس دے رہے ہیں اور کئی اسلامی بھائی باادب بیٹھ کر درس سننے میں محو ہیں یہ پیارا منظر دیکھ بہت اچھا لگا اور میں بھی علم دین کے اس گلشن میں کھلنے والے خوشنما پھولوں سے اپنے دل کے گلدستے کو سجانے بیٹھ گیا ،جوں جوں ایک ولیٔ کامل کی عام فہم اور پراثر تحریر سنتا گیا میرے اندر کی کیفیت بدلتی گئی ،دل کی قساوت (سختی) نرمی میں بدلنے لگی اور میں اپنی بداعمالیوں کے بارے میں سوچ کر خوف زدہ ہوگیا ۔ بے ساختہ میری آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات شروع ہوگئی جن سے دل کی بنجر زمین سیراب ہونے لگی۔ درس کے اختتام پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے بڑے ہی پیارے انداز میں ڈھیروں ڈھیرنیکیاں کمانے کے لیے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جانے کی ترغیب کچھ ایسے انداز میں دلائی کہ میں نے ہاتھوں ہاتھ جانے کی نیّت کرلی چنانچہ دعا کے بعد میں اجتماع میں جانے کے لیے مسجد ہی میں رک گیا اور دیگر اسلامی بھائی اجتماع میں جانے کی تیاری میں مشغول ہوگئے کوئی گاڑی کے لیے رابطہ کررہا ہے تو کوئی کھانے کی ترکیب بنارہے اور کوئی گھر گھر جاکر اجتماع کی دعوت دیکر لوگوں کو لا رہا ہے توکوئی مدنی قافلے کی عظیم نیّت سے اپنازادِراہ کا بیگ اٹھائے ہوئے ہے یہ عجب منظر دیکھ کر میں بہت حیران ہوا کہ یہ بھی تو میری طرح نوجوان ہیں جنہیں اپنی قبر و