مسجد رضائے مصطفی مرید کے میں ہوتا تھا۔ جب میں اجتماع میں پہنچاتو وہاں سنتوں بھرا بیان ہورہا تھا میں نے خوب توجہ سے بیان سنا، پھرذکر اور رقت انگیز دعا ہوئی تواَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں اجتماع سے ایسا متأثر ہوا کہ اس کے بعد نہ صرف خود پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے لگا بلکہ اپنے ان دوستوں کو بھی اجتماع میں لے جانے لگا جو میرے ساتھ کلب جایا کرتے تھے۔ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجھ سمیت میرے بھائی، میرے سارے گھر والے، میرے ساتھ کلب میں جانے والے میرے دوست بھی گناہوں سے تائب ہوکر مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ تادم تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں علاقائی مشاورت کے خادم(نگران) کی حیثیّت سے مدنی کا م کر رہا ہوں اور میرا دوست حلقہ مشاورت کا نگران ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میرے سارے گھر والے نمازی بن گئے ہیں ، میرے سب بھائیوں نے داڑھی شریف کے نور سے اپنے چہروں کو پرُنور کر لیا ہے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۱ صفر المظفر ۱۴۳۵ھ بمطابق 15دسمبر 2014ء