Brailvi Books

بُری سنگت کا وبال
1 - 32
دُرُودِ پاک کی فضیلت
	شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیان  ’’پراسرار بھکاری‘‘ کے تحریری گلدستے میں بحوالہ فِرْدَوْسُ الْاَخْبار دُرُودِ پاک کی فضیلت منقول ہے کہ سرکار مدینہ منورہ، سردار مکہ مکرمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وَسلَّم کا فرمانِ برکت نشان ہے:’ ’اے لوگو! بے شک بروز قیامت اس کی دہشتوں اور حساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہو گا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت درود شریف پڑھے ہوں گے۔‘‘ 
(فردوس الاخبار، ۵/۳۷۵،حدیث:۸۲۱۰)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !			 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{۱}بُری سنگت کا وبال 
 	باب المدینہ( کراچی )کے مقیم ایک نوجوان اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں بھری زندگی بسرکر رہاتھا۔ہمہ وقت دنیا کی عارضی وفانی لذّات میں