Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
31 - 31
اچّھے خا تمے کیلئے مَدَنی پھول
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تشویش ...... تشویش ...... نہایت ہی سخت تشویش کی بات ہے، ہم نہیں جانتے کہ ہمارے بارے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خفیہ تدبیر کیا ہے، نہ معلوم ہمارا خاتِمہ کیسا ہوگا! حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی کافرمانِ عالی ہے: بُرے خاتِمے سے اَمن چاہتے ہو تو اپنی ساری زندگی اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت میں بسر کرو اور ہر ہر گناہ سے بچو، ضَروری ہے کہ تم پر عارِفین جیسا خوف غالِب رہے حتّٰی کہ اس کے سبب تمہارا رونا دھونا طویل ہو جائے اور تم ہمیشہ غمگین رہو۔ آگے چل کر مزید فرماتے ہیں: تمہیں اچّھے خاتِمے کی تیاّری میں مشغول رہنا چاہئے۔ ہمیشہ ذکرُ اللہ میں لگے رہو، دل سے دنیا کی مَحَبَّت نکالدو، گناہوں سے اپنے اَعضاء بلکہ دل کی بھی حِفاظت کرو، جس قَدَر ممکن ہو بُرے لوگوں کو دیکھنے سے بھی بچو
Flag Counter