Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
20 - 31
اُن دو بھائیوں کی اَموات کے تشویشناک مُعامَلات پڑھے جو بظاہِر نیک تھے۔ مہربانی فرما کر مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ مختصر رسالہ اَ مْرَد پسندی کی تباہ کاریاں کا مُطالَعَہ فر ما لیجئے۔
نفسِ بے لگام تو گُناہوں پہ اُکساتا ہے 

توبہ توبہ کرنے کی بھی عادت ہونی چاہئے 

حج ادا نہ کرنا بُرے خاتمے کا سبب ہے
حج ادا نہ کرنا بُرے خاتمے کا سبب ہے
    سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ، صاحبِ مُعطَّر پسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''جسے حج کرنے سے نہ ظاہِر ی حاجت مانِع ہوئی نہ بادشاہِ ظالم نہ کوئی ایسا مرض جو روک دے پھر بِغیر حج کے مرگیا تو چاہے یہودی ہوکر مرے یا نصرانی ہو کر۔'' (سنن الدارمی ج۲ ص۴۵حديث ۱۷۸۵ باب المدینہ کراچی) معلوم ہوا کہ حج فرض ہونے کے باوُجُود جس نے کوتاہی کی اور بغیر حج ادا کئے مرگیا تو اس کا بُرا خاتِمہ ہونے کا شدید خطرہ ہے۔
Flag Counter