Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
17 - 31
کیا اور مرگیا۔ لہٰذا میں اپنے خاتِمہ کے بارے میں بے حد فِکر مندہوں اور ہر وقت خاتِمہ بِالخیر کی دعا مانگتا رہتا ہوں۔ حضرتِ سیِّدنا عبد اﷲبن احمد مُؤَذِّن رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے اُس سے اِسْتِفْسار فرمایا،کہ تمہارے دونوں بھائی آخر ایسا کون ساگناہ کرتے تھے ؟ اُس نے بتایا، ''وہ غیر عورَتوں میں دلچسپی لیتے تھے اور اَمردوں (یعنی بے ریش لڑکوں) کو (شہوت سے) دیکھتے تھے۔ ''       (الرَّوضُ الفائق ص۱۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
رشتے دار کا رشتے دار سے پردہ
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غَضَب ہوگیا! کیا اب بھی غیر عورَتوں سے بے پردَگی اور بے تکلُّفی سے باز نہیں آئیں گے ؟کیا اب بھی غیر عورَتوں نیز اپنی بھابھی، چچی، تائی، مُمانی (کہ یہ بھی شرعاً سب غیر عورَتیں ہی ہیں ان) سے اپنی نگاہوں کو نہیں بچائیں گے ؟اِسی طرح چچا زاد، تایا زاد، ماموں زاد، پھوپھی زاداور خالہ زاد کا نیز بیوی کی بہن اور بہنوئی کاآپس میں پردہ ہے۔ نامحرم پیر اور مرُیدنی
Flag Counter