Brailvi Books

بغض وکینہ
65 - 79
رہی ہوتی ہے کہ کوئی تیسرا بھی بیچ میں پہنچ جاتا ہے ،یا دو افراد کے درمیان خرید وفروخت کی بات ہورہی ہوتی ہے توکوئی تیسرا اس میں کُود پڑتا ہے ایسی صورت میں فائدے سے محروم ہونے والا فریق بنا بنایا کام بگاڑ دینے والے کے بُغْض وکینہ میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ لہٰذا اِس قسم کے معاملات میں دخل اندازی سے پرہیز کرنا چاہئے ۔
(8)خوامخواہحوصلہ شکنی نہ کیجئے
	حوصلہ افزائی ہر کسی کو اچھی لگتی ہے چاہے اُسے ڈھنگ سے کام کرنا آتا ہویا نہ آتا ہو، اس کے برعکس بعض اسلامی بھائیوں کے کام پر مثبت اور تعمیری تنقید بھی کی جائے تو وہ اسے حوصلہ شکنی تصوُّر کرتے ہیں اور دل میں تنقید کرنے والے کو بُرا جانتے ہے ، اس لئے ہرکسی کے کام پر تنقید کرنے سے بچنا ہی بہتر ہے ،ہاں !اگر وہ خود تنقید کی درخواست کرے تو بھی محتاط انداز ہی اپنایا جائے ،مثلاً پہلے اس کے کام کی خوبیاں شمار کروا کر حوصلہ افزائی کردی جائے پھر خامیوں اور اِصلاح طلب پہلوؤں پر مناسب الفاظ میں اظہارِ خیال کردیا جائے ۔لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اس حکمت عملی کو سمجھ نہیں پاتے اور ہر کسی کوجارحانہ تنقیدکا نشانہ بنا کر اپنے دشمنوں میں اِضافہ کرتے رہتے ہیں ، ایسوں کو بھی اپنے طرزِ عمل پر غوروفکر کی سخت حاجت ہے ۔
(9)دوسروں کو نہ جھاڑئیے
	وَقْت بے وَقْت کسی کو ٹوکتے رہنے ،ڈانٹ پلادینے یا جھاڑنے کی عادت سے ممکن ہے کہ سامنے والا ہمارے کینے میں مبتلا ہوجائے ، ایسا کرنے سے بھی بچئے ۔