Brailvi Books

بغض وکینہ
36 - 79
مرتبہ آپ ہی آئے تو میں نے سوچا کہ آپ کے پاس رہ کر آپ کا عمل دیکھوں ،لیکن مجھے تو آپ کا کوئی زیادہ عمل دکھائی نہیں دیا۔ جب میں واپس ہونے لگا تو انہوں نے مجھے بلایا اور کہا:میرا عمل تو وہی ہے جو آپ دیکھ چکے ہیں لیکن میں اپنے دل میں کسی مسلمان کے لئے کینہ نہیں رکھتا اور نہ ہی کسی مسلمان کو ملنے والی نعمتِ الٰہی پر حسدکرتا ہوں ۔ حضرتِ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: یہی وہ وصف ہے جس نے آپ کو اس مقام پر پہنچا دیا ۔
(شعب الایمان،باب فی الحث علی ترک الغل والحسد،۵/۲۶۴،الحدیث:۶۶۰۵دون بعض الجمل)
اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
 ٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
         میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اس بشارت افروز حکایت سے دُنیا سے بے رغبتی اور اپنے دل کو باطِنی گناہوں بالخصوص بُغْض وکینہ سے پاک رکھنے کی فضیلت معلوم ہوئی۔ 

خطاؤں کو میری مٹا یاالٰہی
مجھے نیک خَصلت بنا یاالٰہی
(وسائل بخشش ص ۹۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جسم کے ساتھ ساتھ دل بھی ستھرا رکھنا ضروری ہے 
	ظاہری جسم اورلباس کی صفائی ستھرائی اپنی جگہ لیکن دل کی پاکیزگی کی اپنی