جب بندر واپَس گئے تو وہ بھی اُن کے ساتھ ہی چلا گیا۔ (شَوا ہِدُ النُّبُوَّ ۃص ۲۰۳)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے دیکھا!شیخینِ کریمین رضی اللہ تعالٰی عنہما کا گستاخ بندر بن گیا۔کسی کسی کو اس طرح دُنیا میں بھی سزادے کر لوگوں کے لیے عبرت کا نُمُونہ بنا دیاجاتا ہے تاکہ لو گ ڈریں ،گناہوں اور گستاخیوں سے با ز آئیں ۔ اللہعَزَّوَجَلَّ ہم کو صحا بہ کرام اور اہلبیتِ عِظام علیہم الرضوان سے مَحَبّت کرنے والوں میں رکھے ۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سادات سے بُغض رکھنے والے کوحوضِ کوثر پر چابک مارے جائینگے
حضرت سیِّدُنا حسن بن علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:ہم سے بُغض مت رکھنا کہ رسولِ پاک، صاحِبِ لَولاک،سَیّا حِ اَفلاکصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:لَایُبْغِضُنَا وَ لَایَحْسُدُنَااَحَدٌ اِلَّا ذِیْدَ عَنِ الْحَوْضِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِسِیَاطٍ مِنْ نَارٍ جو شخص ہم سے بُغض یا حَسَد کریگا، اسے قِیامت کے دن حوضِ کوثر سے آگ کے چابکوں کے ذریعے دُور کیا جائے گا۔ (المعجم الاوسط،۲/۳۳،الحدیث ۲۴۰۵)
اہلِ بیت کادشمن دوزَخی ہے
ایک طویل حدیثِ پاک میں یہ بھی ہے کہ اگر کوئی شخص بیتُ اللہ شریف کے ایک کونے اور مقامِ ابراھیم کے درمیان جائے اور نَماز پڑھے اور روزے رکھے اور پھر وہ اہلِ بیت کی دشمنی پر مر جائے تو وہ جہنَّم میں جائے گا۔
(المستدرک،کتاب معرفۃ الصحابۃ، ۴/۱۲۹۔۱۳۰،الحدیث ۴۷۶۶)