Brailvi Books

بڈھا پجاری
32 - 32
(8) بدھ کے دن ناخن نہیں کاٹنے چاہئیں کہ برص یعنی کوڑھ ہوجانے کا اندیشہ ہے البتہ اگراُنتالیس(39) دن سے نہیں کاٹے تھے، آج بد ھ کو چالیسواں دن ہے اگر آج نہیں کاٹتا توچالیس دن سے زائد ہوجائیں گے تو اس پر واجِب ہوگا کہ آج ہی کے دن کاٹے اس لیے کہ چالیس دن سے زائد ناخن رکھنا ناجائز و مکروہِ تحریمی ہے۔
(تفصیلی معلومات کے لیے فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ جلد22 صَفْحَہ 574 ،685 ملاحظہ فرمالیجئے)
 (9)لمبے ناخن شیطان کی نشست گاہ ہيں یعنی ان پر شیطان بیٹھتا ہے ۔
( اِتحافُ السّادَۃ للزّبیدی ج۲ص۶۵۳ )
طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صَفَحات)نیز120صَفَحات کی کتاب'' سنّتیں اور آداب'' ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو              لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

  ہو ں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو              پاؤ گے بَرَکتیں قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter