اورسَجدہ میں تشریف لے گئے ۔ سجدے کواتناطویل کردیا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے رُوحِ مبارَکہ قبض نہ فرمالی ہو۔چُنانچِہ میں قریب ہوکر بغور دیکھنے لگا ۔ جب سرِ اقدس اُٹھایا تو فرمایا:'' اے عبدالرحمن ! کیاہوا؟'' میں نے اپنا خدشہ ظاہِر کردیا تو فرمایا: ''جبرئیلِ امین نے مجھ سے کہا :'' کیا آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو یہ بات خوش نہیں کرتی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتاہے کہ جوتم پر دُرُودِ پاک پڑھے گا میں اس پر رَحمت نازِل فرماؤں گا اور جو تم پر سلام بھیجے گا میں اُس پر سلامتی اُتاروں گا۔ ''