مصطفے(1) کا ترے خادم ترے حا(2)مد کا غلام
خوشتر بندئہ دربار ہے تیرا تیرا
معروضہ
فقیر قادری سگِ بارگاہ رضوی محمد ابراہیم خوشتر صدیقی
غَفرلَہ المَولی القَویخانقاہ قادریہ رضویہ ڈربن جنوبی افریقہ
٭٭٭٭
حَسد کی تعریف
کسی کے نعمت چھِن جانے کی آرزوکرنا۔(فتاوٰی رضویہ، ج ۲۴ ص۴۲۸)مَثَلاً کسی شخص کی شُہرت یا عزّت ہے اب یہ آرزو کرنا کہ اس کی عز ت یا شہرت ختم ہو جائے ۔البتہ دوسرے کی نعمت کازَوال (یعنی ضائِع ہوجانا)نہ چاہنا بلکہ وَیسی ہی نعمت کی اپنے لیے تمنّا کرنا یہ غِبْطہ(یعنی رشک)کہلاتا ہے اور یہ شرعاً جائز ہے۔(طریقہ محمدیہ ج۱ص ۶۱۰ )
________________________________
1 - ۔۔۔ حضرت مفتی اعظم مولانا شاہ محمد مصطفے رضا خان قادری رضوی نوری قدس سرہ النوری
2 - ۔۔۔ حضرت حجۃ الاسلام مولانا شاہ محمد حامد رضا خان قادری رضوی نوری ادخلہ السلام فی دار السلام