| بیاضِ پاک حجۃالاسلام |
ہے اِرادہ تِرا اِرادئہ حق حق کی مرضی رضائے آل رسول بعد جس کے نہ ہو گا فقر کبھی وہ غنا ہے غنائے آلِ رسول صِبْغَۃُ اللّٰہ کی چڑھی اپنی حق کی رنگت رچائے آل رسول اس کی نَیرنگیوں میں ہوں یک رنگ رنگِ وحدت جمائے آل رسول ہو خودی دور اور خُدا باقی ہو خدا ہی خدائے آل رسول موت سے پہلے مجھ کو موت آئے میری ہستی مٹائے آل رسول یوں مٹوں میں کہ مجھ میں مٹ جائے مجھ کو مجھ سے گمائے آل رسول جیتے جی جی میں مَیں گزر جائوں پھول میری اٹھائے آل رسول