کون تھا جس نے سُبْحَانِیفرما د یا اور مَا اَعْظم شَانِی کس نے کہا
بایزید اور بِسطام میں کون تھا کب اَنا الْحَق تھی مَنصُور کی گفتگو
اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ
یا الٰہی دکھا ہم کو وہ دن بھی تُو آبِ زَم زم سے کرکے حَرم میں وضو
با ادب شو ق سے بیٹھ کے قبلہ رُو مل کے ہم سب کہیں یک زباں ہُوبَہُو
اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ
میں نے مانا کہ حامِد گُنَہگار ہے مَعْصِیَت کِیش ہے اور خَطا کار ہے
میرے مولیٰ مگر تُو تو غَفَّار ہے کہتی رحمت ہے مُجرِم سے لَاتَقْنَطُوْا
اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ اللّٰہ ٗ
٭…٭…٭…٭…٭…٭
چُغلی کی تعریف
کسی کی بات ضَرر (یعنی نقصان )پہنچانے کے ارادے سے دوسروں کو پہنچانا چُغلی ہے۔(عمدۃ القاری ج۲ ص۵۹۴ تحت الحدیث ۲۱۶)