Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
87 - 243
کیایہاں تک کہ حضرت امیرالمؤمنین ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دلیلوں کو سن کر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اطمینانِ قلب حاصل ہوگیا اور پھر تمام صحابہ کرام علیہم الرضوان نے متفق ہو کر ان لوگوں سے بھی جنگ کی ۔ یہاں تک کہ تمام مرتدین کا قلع قمع ہوگیا۔ کچھ قتل ہوگئے اور اکثر توبہ کرکے پھر اسلام میں داخل ہوگئے۔ امیر المؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کا یہ بہت ہی عظیم کارنامہ ہے کہ تمام مدعیانِ نبوت اورمرتدین کاخاتمہ ہوگیا اور دینِ بر حق اسلام کا بول بالا ہوگیا۔(1)

                      				(شرح مسلم نووی،ص۳۸)

(۵)حدیث نمبر ۴سے معلوم ہواکہ چاندی سونے کے زیورات اگرچہ خوداپنے استعمال میں ہوں پھر بھی ان کی زکوٰۃ فرض ہے۔ کیونکہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ان کنگنوں کے بارے میں صاف لفظوں میں ارشاد فرمایا کہ'' فَاَدِّیَا زَکٰوتَہ، '' یعنی تم دونوں اس سونے کے کنگنوں کی زکوٰۃ اداکرو۔ سونا چاندی جس شکل میں بھی ہو خواہ سکوں کی شکل میں ہویازیورات کی شکل میں ہویابرتنوں کی شکل میں ہو یا اینٹوں کی شکل میں ہو ہرصورت میں بہرحال ان کی زکوٰۃ دینی فرض ہے۔
(۱۴) صدقہ
    صدقہ بھی جنت میں لے جانے والاعمل اوربہشت کی کنجیوں میں سے ایک کنجی ہے۔صدقہ کے فضائل میں حسب ذیل چند حدیثیں پڑھ کر جنت میں جانے کا سامان کیجئے۔

حدیث:۱
    عَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ الصَّدَقَۃَ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔شرح صحیح مسلم للنووی،کتاب الایمان،باب الامربقتال الناس...الخ،ج۱، ص۳۸
Flag Counter