Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
7 - 243
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
پیش لفظ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّابَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
    بہشت یعنی جنت انتہائی حسین و بہت ہی شاندار مقام ہے ، اس میں اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو داخل فرمائے گا جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے۔چنانچہ قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد ربانی ہے:
وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ
ترجمہ کنزالایما ن:اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے کچھ دیر جاتی ہے کہ ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں۔(پ۵،النسآء:۱۲۲)

    ایک اور مقام پر اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری کرنے والوں کو جنت کی بشارت دی گئی چنانچہ ارشادباری تعالیٰ ہے:
وَمَنۡ یُّطِعِ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۱۳﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور جو حکم مانے اللہ اور اللہ کے رسول کااللہ اسے باغوں میں لے جائے گا جنکے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور یہی ہے بڑی کامیابی۔(پ۴،النسآء:۱۳)

    جنت میں اللہ عزوجل نے تمام قسم کی روحانی وجسمانی لذتوں کے وہ تمام سامان مہیا فرمائے ہیں جو کسی بڑے سے بڑے دانش ور کے گمان وتصور میں بھی نہیں آسکتے جو کوئی مثال ان نعمتوں کی تعریف میں دی جائے وہ محض تقریب فہم (سمجھانے کے لیے)
Flag Counter