| بہشت کی کنجیاں |
حدیث:۲
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا:ہم رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے ساتھ میں تھے کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوکر اذان پڑھنے لگے پھر جب وہ خاموش ہوگئے تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص یقین رکھتے ہوئے اس اذان کے مثل کہے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(1)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۶۶)
حدیث:۳
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے سنا ہے کہ مؤذنوں کی گردنیں قیامت کے دن تمام لوگوں سے زیادہ لمبی ہوں گی۔(2) (مشکوٰۃ،ج۱،ص۶۴)
حدیث:۴
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:تین آدمی قیامت کے دن مشک کے ٹیلوں پر ہوں گے:
(۱)وہ غلام جس نے اللہ عزوجل اور اپنے مولیٰ کے حق کو ادا کیا۔
(۲)وہ شخص جو کسی قوم کی امامت کرتا رہا ہو اور وہ قوم اس سے راضی رہی ہو۔
(۳)وہ شخص جو ہر دن ہر رات میں پانچوں نمازوں کی اذان پکارتا رہا ہو۔(3)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۶۵)ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔سنن النسائی،کتاب الأذان،ثواب ذالک،ج۱،الجزئ۲،ص۲۴ 2۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الصلاۃ،باب فضل الاذان...الخ،الحدیث:۳۸۷، ص۲۰۴ 3۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء فی فضل المملوک الصالح، الحدیث۱۹۹۳،ج۳،ص۳۹۷