| بہشت کی کنجیاں |
ہوگا وہ اس درخت کی ایک شاخ پکڑے گا تو وہ شاخ اس کو نہیں چھوڑے گی یہاں تک کہ اس کو دوزخ میں ڈال دے گی۔ حدیث:۳
عَنْ اَبِیْ بَکْرِنِالصِّدِّیْقِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ خِبٌّ وَّلَا بَخِیْلٌ وَّلَا مَنَّانٌ۔رواہ الترمذی (1)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۶۵)
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں کمینی خصلت والااورکنجوس اوراحسان جتانے والا نہیں داخل ہوگا۔ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔
حدیث:۴وَ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَصْلَتَانِ لَا تَجْتَمِعَانِ فِیْ مُؤْمِنٍ اَلْبُخْلُ وَسُوْءُ الْخُلْقِ (2)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۶۵)
حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ دو خصلتیں مؤمن میں جمع نہیں ہوں گی کنجوسی اور بداخلاقی۔تشریحات وفوائد
(۱) احادیث مذکورہ بالااور دوسری حدیثوں سے ظاہر ہے کہ سخاوت اللہ تعالیٰ کو بہت پسند اور کنجوسی بہت ہی ناپسند ہے اور اللہ تعالیٰ سخی کو جنت عطا فرمادے گااور کنجوس کو جہنم میں بھیج دے گا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الزکاۃ،باب الانفاق...الخ،الحدیث:۱۸۷۳،ج۱، ص۳۵۵ 2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء فی البخل،الحدیث۱۹۶۹،ج۳، ص۳۸۷