Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
22 - 243
 (۳)پہلے یہ خیال ہوا کہ چونکہ یہ کتاب عام مسلمانوں کیلئے لکھی گئی ہے ۔ اس لیے ہر عنوان کے تحت میں چند حدیثوں کے اردو ترجموں کو نقل کردوں مگر پھر ناگہاں یہ خیال پیدا ہوگیا کہ حدیثوں کے اصل عربی الفاظ کتابوں کے حوالوں کے ساتھ نقل کر کے پھر ان کا مطلب خیز ترجمہ کردیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔کیونکہ حدیث پڑھنے والے طلبہ کو کچھ حدیثوں کے ترجموں میں آسانی بھی ہوجائے گی اورہمارے عوام بھائی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے مقدس الفاظ حدیث کی تلاوت کا شرف اوراجر وثواب حاصل کرلیں، اس لیے بعض عنوانوں میں حدیث کے اصل الفاظ مع صفحات کتب نقل کر کے ان کا بامحاورہ اورمطلب خیز ترجمہ تحریرکردیا ہے اوربعض عنوانوں میں بغرض اختصار صرف حدیثوں کا ترجمہ لکھ دیا ہے مگر کتابوں کے صفحات کا حوالہ اور''تشریحات وفوائد'' ہر عنوان کے تحت لکھا گیا ہے تاکہ حدیثوں کو کتابوں میں تلاش کرلینا آسان ہواور حدیثوں کے سمجھنے میں کوئی دشواری نہ لاحق ہو۔ زباں قصداً بہت عام فہم اورآسان تحریر کی ہے تاکہ مضامین کے سمجھنے میں عورتوں اوربچوں کو بھی کوئی دقت نہ پیش آئے ۔ 

دعا ہے کہ ارحم الراحمین اپنے فضل وکرم سے اس مجموعہ کو دونوں جہان میں شرف قبولیت سے سرفراز فرمائے اورمجھ فقیر اورمیرے والدین واساتذہ ، نیز میرے سب احباب ومریدین وتلامذہ کیلئے سامان آخرت وذریعہ مغفرت بنائے اوراس کتاب کے ذریعے تمام مسلمان مردوں اورعورتوں کو اعمال جنت کی رغبت اورعمل کرنے کی توفیق حاصل ہو۔
آمین بحرمۃ النبی الامین علیہ وعلی آلہ وصحبہ افضل الصلوۃ 

والتسلیم والحمد للہ رب العالمین
         ۲۸رمضان المبارک  ۱۴۰۰؁ھ(اعظمی منزل گھوسی)
Flag Counter