Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
216 - 243
 (۳)حدیث نمبر ۴سے ثابت ہواکہ سلام خیروبرکت ہے اورآدمی کوچاہیے کہ جب اپنے گھر میں داخل ہو تو اپنے گھر والوں کو سلام کرے اس سلام میں سلام کرنے والے اور گھر والے دونوں کے لیے برکت ہے۔ آج کل عام طور پر لوگ اپنے گھروالوں کو سلام نہیں کرتے اورچپکے سے گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں یہ طریقہ سنت کے خلاف ہے۔ گھرمیں داخل ہوتے وقت گھروالوں کوسلام کرناسنت اورباعث خیروبرکت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
(۴۹) تواضع و انکساری
حدیث:۱
    عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ مَنْ یَّتَوَاضَعْ لِلّٰہِ دَرَجَۃً یَرْفَعْہُ اللہُ دَرَجَۃً حَتّٰی یَجْعَلَہٗ فِیْ عِلِّیِّیْنَ وَمَنْ یَتَکَبَّرْ عَلَی اللہِ دَرَجَۃً یَضَعْہُ اللہُ دَرَجَۃً حَتّٰی یَجْعَلَہٗ فِیْ اَسْفَلِ السَّافِلِیْنَ(1)
 (کنز العمال،ج۳،ص۶۶)

    حضرت ابوسعیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جواللہ تعالیٰ کے لیے ایک درجہ انکساری کریگا تو اللہ تعالیٰ اس کو ایک درجہ بلند کردے گایہاں تک کہ اس کو علّیّین میں پہنچادے گااور جو اللہ عزوجل کے حضور ایک درجہ تکبر کریگا تواللہ تعالیٰ اس کو ایک درجہ پست کردے گا یہاں تک کہ اس کو اسفل السافلین میں ڈال دے گا۔

حدیث:۲
    عَنْ مُعَاذِ بْنِ اَنَسٍ مَنْ تَرَکَ الْلِبَاسَ تَوَاضُعًا لِلّٰہِ وَھُوَ یَقْدِرُ عَلَیْہِ دَعَاہُ اللہُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ عَلٰی رُءُ وْسِ الْخَلَا ئِقِ حَتّٰی یُخَیِّرَہٗ مِنْ اَیِّ حُلَلِ الْاِیْمَانِ شَاءَ یَلْبَسُھَا (2)
 (کنز العمال،ج۳،۶۸)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الباب الاول،الحدیث۵۷۱۸،ج۲،الجزء۳،ص۴۹

2۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الباب الاول،الحدیث:۵۷۳۰،ج۲،الجزء۳، ص۴۹
Flag Counter