| بہشت کی کنجیاں |
الْھَدْمِ شَھِیْدٌ وَالْمَرْأَۃَ تَمُوْتُ بِجُمْعٍ شَھِیْدٌ۔ رواہ مالک وابوداودوالنسائی(1)
(مشکوٰۃ ،ج۱،ص۱۳۶) حضرت جابربن عتیک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ عزوجل کی راہ میں قتل ہوجانے کے سوا سات دوسری شہادتیں بھی ہیں:طاعون میں مراہوا شہید ہے،ڈوب کر مرا ہوا شہید ہے، نمونیا میں مرا ہوا شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرا ہوا شہید ہے،آگ میں جل کر مرا ہوا شہید ہے اور وہ شخص جو کسی چیز سے دب کر مرا ہووہ شہید ہے اوروہ عورت جو حالتِ نفاس میں مر جائے وہ بھی شہید ہے۔ اس حدیث کو امام مالک اور ابوداود و نسائی نے روایت کیا ہے۔ حدیث:۷
عَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ اَحَدٍ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ یُحِبُّ اَنْ یَّرْجِعَ اِلَی الدُّنْیَا وَلَہٗ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ شَیْءٍ اِلَّا الشَّھِیْدُ یَتَمَنّٰی اَنْ یَّرْجِعَ اِلَی الدُّنْیَا فَیُقْتَلَ عَشَرَ مَرَّاتٍ لِمَا یَرٰی مِنَ الْکَرَامَۃِ۔متفق علیہ (2)
(مشکوٰۃ،ج۲،ص۳۳۰)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ کوئی شخص ایسانہیں ہے کہ جنت میں داخل ہونے کے بعد دنیا میں آنے کو پسند کرے اگرچہ اس کو روئے زمین کی ہر چیز مل جائے۔ مگر شہید اس بات کی تمنا کریگا کہ وہ پھر لوٹ کردنیا میں جائے اور دس مرتبہ خدا عزوجلــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الجنائز،باب عیادۃالمریض...الخ،الحدیث:۱۵۶۱،ج۱، ص۲۹۹ 2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الجھاد،الفصل الاول،الحدیث:۳۸۰۳،ج۲،ص۲۵