ان اعمال کاتذکرہ موجود ہے جن پرجنت کی خوشخبری ہے ،ان احادیثِ جنت نشان میں سے ساٹھ اعمال کو حضرت علامہ مولانا عبد المصطفی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے اپنی کتاب ''بہشت کی کنجیاں'' میں ذکرفرمایا ہے جنت کی تیاری کے لیے یہ کتاب مشعل راہ ثابت ہوگی۔ (1)''دعوت اسلامی'' کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ'' اس مدنی گلدستے کو دور جدید کے تقاضوں کومدنظر رکھتے ہوئے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے، جس میں مدنی علماکرام دام فیوضہم نے درج ذیل کام کرنے کی کوشش کی ہے
*کتاب کی نئی کمپوزنگ ،جس میں رموزِ اوقاف کا بھی خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے *احتیاط کے ساتھ مکرر پروف ریڈنگ تاکہ اغلاط کا امکان کم ہو ز دیگر نسخوں سے تقابل اور حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج زعربی عبارات اور آیاتِقرآنیہ کے متن کی تطبیق و تصحیح *اورآخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین کے ناموں، ان کے سن وفات اورمطابع کے ساتھ ذکر کردی گئی ہے۔
اس کتاب کوحتی المقدور احسن انداز میں پیش کرنے میں علمائے کرام نے جو محنت وکوشش کی اللہ عزوجل اسے قبول فرمائے ، انہیں بہترین جزادے اوران کے علم وعمل میں برکتیں عطافرمائے اور دعوتِاسلامی کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ ''اوردیگر مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطافرمائے۔