Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
434 - 466
کہ حضورِ اقدس صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کی تلوارذوالفقار بدر کے دن نفل میں ملی تھی۔ (1)

    حدیث ۹: امام بخاری خولہ انصاریہ رضی اﷲتعالیٰ عنہا سے راوی، کہتی ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ''کچھ لوگ اﷲ (عزوجل) کے مال میں ناحق گھس پڑتے ہیں، اون کے لیے قیامت کے دن آگ ہے۔'' (2)

    حدیث ۱۰: ابو داود بروایت عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ راوی، حضورِ اقدس صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم ایک شتر(3) کے پاس تشریف لائے اوس کے کو ہان سے ایک بال لیکر فرمایا: ''اے لوگو! اس غنیمت میں سے میرے لیے کچھ نہیں ہے (بال کی طرف اشارہ کرکے) اور یہ بھی نہیں سوا خمس کے (کہ یہ میں لونگا) وہ بھی تمھارے ہی اوپر رد ہوجائیگا، لہٰذا سوئی اور تاگا جو کچھ تم نے لیا ہے حاضر کرو۔'' ایک شخص اپنے ہاتھ میں بالوں کا گچھا لے کر کھڑا ہوا اور عرض کی، میں نے پالان درست کرنے کے لیے یہ بال لیے تھے۔ حضور( صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم)نے فرمایا: ''اس میں میرا اور بنی عبدالمطلب کا جو کچھ حصہ ہے وہ تمھیں دیا۔'' اوس شخص نے کہا، جب اس کا معاملہ اتنا بڑا ہے تو مجھے ضرورت نہیں یہ کہہ کر واپس کر دیا۔ (4)

    حدیث ۱۱: ترمذی نے ابو سعید رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہ حضور(صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم )نے قبل تقسیم غنیمت کو خریدنے سے منع فرمایا۔ (5)
مسائل فقہیّہ
    غنیمت اوس کو کہتے ہیں جو لڑائی میں کافروں سے بطور قہروغلبہ کے لیا جائے۔ اور لڑائی کے بعد جو اون سے لیا جائے جیسے خراج اور جزیہ اس کو فئے کہتے ہیں۔ غنیمت میں خمس (پانچواں حصہ) نکال کرباقی چار حصے مجاہدین پر تقسیم کر دیے جائیں اور فئے کل بیت المال میں رکھا جائے۔(6) (درمختار وغیرہ) 

    مسئلہ ۱: دارالحرب میں کسی شہر کے لوگ خود بخود مسلمان ہوگئے وہاں مسلمانوں کا تسلط(7)نہ ہوا تھا تو صرف اون پر عُشرمقرر ہو گا یعنی جو زراعت پیدا ہو اوس کا دسواں حصہ بیت المال کو ادا کر دیں اور اگر خود بخود ذمہ میں داخل ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''،کتاب السیر، باب فی النفل،الحدیث:۱۵۶۷،ج ۳،ص۲۰۲.

2۔۔۔۔۔۔''صحیح البخاري''،کتاب فرض الخمس، باب قولہ تعالٰی( فان للہ خمسہ وللرسول)یعنی... إلخ،الحدیث:۳۱۱۸،ج۲،ص۳۴۸.

3۔۔۔۔۔۔اونٹ۔

4۔۔۔۔۔۔''سنن أبي داود''،کتاب الجھاد، باب فی فداء الاسیر بالمال، الحدیث: ۲۶۹۴،ج ۳،ص۸۴.

5۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''،کتاب السیر،باب فی کراھیۃ بیع المغانم... إلخ، الحدیث: ۱۵۶۹،ج۳، ص۲۰۳. 

6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الجہاد،باب المغنم وقسمتہ ،ج۶،ص۲۱۸،وغیرہ.

7۔۔۔۔۔۔مسلمانوں کاغلبہ۔
Flag Counter