| بہارِشریعت حصّہ نہم (9) |
ڈالنے سے قسم پوری ہوگی۔ (1)(عالمگیری، درمختار)
مسئلہ ۴: قسم کھائی کہ اوسے تلوار سے ماروں گا اور نیت کچھ نہ ہو اور تلوار پٹ کرکے(2) اوسے مار دی تو قسم پوری ہوگئی اور تلوار میان میں تھی ویسے ہی میان سمیت اوسے ماردی تو قسم پوری نہ ہوئی ہاں اگر تلوار نے میان کو کاٹ کر اوس شخص کو زخمی کردیا تو قسم پوری ہوگئی۔ اور اگر نیت یہ ہے کہ تلوار کی دھار کی طرف سے مارے گا تو پٹ کر کے مارنے سے قسم پوری نہ ہوئی اور اگر قسم کھائی کہ اوسے کلہاڑی یا تبر(3) سے مارونگا اور اوس کے بینٹ(4) سے مارا تو قسم پوری نہ ہوئی۔(5) (عالمگیری، بحر)
مسئلہ ۵: قسم کھائی کہ سو۱۰۰ کوڑے مارو ں گا اور سو۱۰۰ کوڑے جمع کر کے ایک مرتبہ میں مارا کہ سب اوس کے بدن پر پڑے تو قسم سچی ہوگئی جبکہ اوسے چوٹ بھی لگے اور اگر صرف چھوا دیا کہ چوٹ نہ لگی تو قسم پوری نہ ہوئی۔ (6)(بحر)
مسئلہ ۶: کسی سے کہا اگر تم مجھے ملے اور میں نے تمھیں نہ مارا تو میری عورت کو طلاق ہے اور وہ شخص ایک میل کے فاصلہ سے اسے دکھائی دیا یا وہ چھت پر ہے اور یہ اوس پر چڑھ نہیں سکتا تو طلاق واقع نہ ہوئی۔(7) (عالمگیری)ادائے دَین وغیرہ کے متعلق قسم کا بیان
مسئلہ۱: قسم کھائی کہ اوس کا قرض فلاں روز ادا کر دوں گا اور کھونٹے روپے (8)یا بڑی گولی کا روپیہ(9) جو دوکاندار نہیں لیتے اوس نے قرض میں دیا تو قسم نہیں ٹوٹی اور اگر اوس روز روپیہ لیکر اوس کے مکان پر آیا مگر وہ ملا نہیں توقاضی کے پاس داخل کر آئے ورنہ قسم ٹوٹ جائیگی۔ اگر یہ روپے اوسے دیتا ہے مگر وہ انکار کرتا ہے، نہیں لیتا تو اگر اوس کے پاس اتنے قریب رکھ دیے کہ لینا چاہے تو ہاتھ بڑھا کر لے سکتا ہے تو قسم پوری ہو گئی۔(10)(درمختار، بحر)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتا ب الأیمان،الباب الحادی عشر فی الیمین فی الضرب...إلخ،ج۲،ص ۱۲۹. و''الدرالمختار''،کتاب الأیمان،باب الیمین فی البیع...إلخ،ج۵،ص۷۰۰.
2۔۔۔۔۔۔چوڑی کر کے۔ 3۔۔۔۔۔۔کلہاڑا 4۔۔۔۔۔۔کلہاڑی میں لگا ہوا لکڑی کا دستہ۔
5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتا ب الأیمان،الباب الحادی عشر فی الیمین فی الضرب ...إلخ،ج۲،ص ۱۲۹. و''البحرالرائق''،کتاب الأیمان،باب الیمین فی الضرب ...إلخ،ج۴،ص۶۱۰. 6۔۔۔۔۔۔''البحرالرائق''،کتاب الأیمان، باب الیمین فی الضرب ...إلخ، ج۴، ص۶۰۹. 7۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتا ب الأیمان ، الباب الحادی عشر فی الیمین فی الضرب ...إلخ،ج ۲، ص۱۳۰.
8۔۔۔۔۔۔کھوٹے روپے۔ 9۔۔۔۔۔۔برصغیر میں برطانیہ کی حکومت میں ملکہ وکٹوریہ کی تصویر کاجوڑے دارروپیہ جو خالص چاندی کاہوتاتھا۔
10۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الأیمان،باب الیمین فی البیع ...إلخ،ج۵،ص۷۰۳. و''البحرالرائق''،کتاب الأیمان،باب الیمین فی الضرب ...إلخ،ج۴،ص۶۱۲.