Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
188 - 282
مہینے گزر گئے تو دونوں بائن ہوگئیں۔(1) (عالمگيری) 

    مسئلہ ۲۶: جس عورت کو طلاق بائن دی ہے اُس سے ایلا نہیں ہوسکتا اور رجعی دی ہے تو عدت میں ہوسکتا ہے مگر وقت ایلا سے چار مہینے پورے نہ ہوئے تھے کہ عدت ختم ہوگئی تو ایلا ساقط ہوگیا اور اگر ایلا کرنے کے بعد طلاق بائن دی تو طلاق ہوگئی اور وقت ایلا سے چار مہینے گزرے اور ہنوز طلاق کی عدت پوری نہ ہوئی تو دوسری طلاق پھر پڑی اور اگر عدت پوری ہونے پر ایلا کی مدت پوری ہوئی تو اب ایلا کی وجہ سے طلاق نہ پڑے گی۔ اور اگر ایلا کے بعد طلاق دی اور عدت کے اندر اُس سے پھر نکاح کرلیا تو ایلا بدستور باقی ہے یعنی وقت ایلا سے چار مہینے گزرنے پر طلاق واقع ہوجائے گی اور عدت پوری ہونے کے بعد نکاح کیا جب بھی ایلا ہے مگر وقت نکاح ثانی سے چار ماہ گزرنے پر طلاق ہوگی۔ (2)(خانیہ) 

    مسئلہ ۲۷: یہ کہا کہ خدا کی قسم تجھ سے قربت نہ کرونگا دومہینے اور دو مہینے تو ایلا ہوگيا۔ اور اگر یہ کہا کہ واﷲ دو مہینے تجھ سے قربت نہ کروں گا پھر ایک دن بعد بلکہ تھوڑی دیر بعد کہا واﷲ اُن دومہینوں کے بعد دومہینے قربت نہ کرونگا تو ایلا نہ ہوا مگر اس مدت میں جماع کریگا تو قسم کا کفارہ لازم ہے۔ اگر کہا قسم خدا کی تجھ سے چار مہینے قربت نہ کرونگا مگر ایک دن ،پھر فوراًکہا واﷲ اُس دن بھی قربت نہ کرونگا تو ایلا ہو گیا۔ (3)(عالمگیری ،درمختار) 

    مسئلہ ۲۸: اپنی عورت سے کہا تجھ کو طلاق ہے قبل اس کے کہ تجھ سے قربت کروں تو ایلا ہوگیا اگر قربت کی تو فوراً طلاق ہوگئی اور چار مہینے تک نہ کی تو ایلا کی وجہ سے بائن ہوگئی۔ (4)(عالمگيری)

    مسئلہ ۲۹: یہ کہا کہ اگر میں تجھ سے قربت کروں تو مجھ پر اپنے لڑکے کو قربانی کر دینا ہے تو ایلا ہوگيا۔(5)(عالمگيری) 

    مسئلہ ۳۰: یہ کہا کہ اگر میں تجھ سے قربت کروں تو میرا یہ غلام آزاد ہے، چار مہینے گزر گئے اب عورت نے قاضی کے یہاں دعویٰ کیا قاضی نے تفریق کردی(6) پھر اُس غلام نے دعویٰ کیا کہ میں غلام نہیں بلکہ اصلی آزاد ہوں اور گواہ بھی پیش کرديے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب السابع في الایلاء، ج۱،ص۴۸۰.

2۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الخانیۃ''،کتاب الطلاق، باب الایلاء، ج۱، ص۲۶۶،۲۶۷.

3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب السابع في الایلاء، ج۱، ص۴۸۱،۴۸۲.

و ''الدرالمختار''،کتاب الطلاق، باب الایلاء، ج۵، ص۷۰ . 

4۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب السابع في الایلاء، ج۱، ، ص۴۸۲. 

5۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق. 

6۔۔۔۔۔۔یعنی جدائی ڈال دی ۔
Flag Counter