Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
119 - 282
(۶۴)تیر ے پاس گروکی(1) (۶۵) امانت رکھی (۶۶) میں نے تیری طلاق چاہی (۶۷) تیرے ليے طلاق ہے (۶۸)اﷲ(عزوجل) نے تیری طلاق چاہی (۶۹) اﷲ (عزوجل) نے تیری طلاق مقدر کردی، اِن سب الفاظ سے اگر نیت طلاق ہو رجعی واقع ہوگی۔(2)(درمختار، ردالمحتار ،بحر) 

    مسئلہ ۱۶: (۷۰) میں نے تیری طلاق تیرے ہاتھ بیچی عورت نے کہا میں نے خریدی اور کسی مال کے بدلے میں ہونا مذکور نہ ہو ا تو رجعی ہوگی اور مال کے بدلے میں ہونا مذکور ہو تو بائن اور اگر یوں کہا(۷۱) میں نے اس عوض پر طلاق دی کہ تو اپنا مطالبہ اتنے دنوں کے ليے ہٹا دے جب بھی رجعی ہوگی۔ (3)(ردالمحتار) 

    مسئلہ ۱۷: عورت کو کہا میں نے تجھے چھوڑا اور کہتا ہے میرا مقصود یہ تھا کہ بندھی ہوئی تھی اُس کی بندش کھولدی یا مقید تھی اب چھوڑ دی تو یہ تا ویل سُنی نہ جائیگی ہا ں اگر تصریح کردی کہ تجھے قید یا بندش سے چھوڑا تو قول مان لیا جائیگا۔ (4) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۸: اپنی عورت سے کہا(۷۲) تو مجھ پر حرام ہے تو ایک بائن طلاق ہوگی اگرچہ نیت نہ کی ہو اور اگر وہ اُس کی عورت نہ ہو تو یمین (5)ہے حا نث ہونے پر (6)کفارہ واجب۔ یوہیں اگر یہ کہا (۷۳) میں تجھ پر حرام ہوں اور طلاق کی نیت کی تو واقع ہوگی اور اگر صرف یہ کہا کہ میں حرام ہو ں تو واقع نہ ہوگی۔ (7)(درمختار) 

    مسئلہ ۱۹: عورت سے کہا(۷۴) تیری طلاق مجھ پر واجب ہے تو بعض کے نزدیک طلاق ہو جائیگی اور اسی پر فتویٰ ہے۔ (8)(ردالمحتار) 

    مسئلہ ۲۰: اگر کہا تجھے خدا طلاق دے تو واقع نہ ہوگی اور یوں کہا کہ (۷۵) تجھے خدا نے طلاق دی تو ہو گئی۔(9)(ردالمحتار)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔یعنی گروی رکھی۔

2۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الطلاق، باب الصریح، مطلب: الاعتبار بالاعراب ھنا، ج۴، ص۴۵۵،۵۲۳. 

و''البحرالرائق''،کتاب الطلاق،باب الطلاق،ج۳،ص۴۳۸،۵۲۱.

3۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب الطلاق، باب الکنایات، مطلب: الاعتبار بالاعراب ھنا، ج۴، ص۵۲۴. 

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق،باب الصریح،ج۴، ص۴۴۹.

5۔۔۔۔۔۔ قسم۔

6۔۔۔۔۔۔ قسم توڑنے پر۔

7۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق، باب الصریح ،ج۴،ص۴۵۰،۴۵۲.

8۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب الطلاق،باب الصریح،مطلب في قولہ:علی الطلاق من ذراعی،ج۴،ص۴۵۴.

9۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.
Flag Counter