Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
112 - 282
نہیں نا بالغہ ہو یا مجنونہ ، بہر حال طلاق واقع ہوگی۔(1)(درمختار، عالمگیری) 

    مسئلہ ۶: کسی نے مجبور کرکے اسے نشہ پلادیا یا حالت اضطرار میں پیا (مثلاً پیاس سے مررہا تھا اور پانی نہ تھا) اور نشہ میں طلاق دے دی تو صحیح یہ ہے کہ واقع نہ ہو گی۔( 2)(ردالمحتار)

    مسئلہ ۷: یہ شرط نہیں کہ مرد آزاد ہو غلام بھی اپنی زوجہ کو طلاق دے سکتا ہے اور مولیٰ اُس کی زوجہ کو طلاق نہیں دے سکتا۔ اور یہ بھی شرط نہیں کہ خوشی سے طلاق دی جائے بلکہ اکراہ شرعی (3)کی صورت میں بھی طلاق واقع ہو جائے گی۔(4) (جوہرہ نیرہ) 

    مسئلہ ۸: الفاظ طلاق بطور ہزل کہے یعنی اُن سے دوسرے معنی کا ارادہ کیا جو نہیں بن سکتے جب بھی طلاق ہو گئی۔ یوہیں خفیف العقل (5)کی طلاق بھی واقع ہے اور بوہرا مجنون کے حکم میں ہے۔ (6)(درمختار، ردالمحتار)

    مسئلہ ۹: گونگے نے اشارہ سے طلاق دی ہوگئی جبکہ لکھنا نہ جانتا ہو، اور لکھنا جانتا ہو تو اشارہ سے نہ ہوگی بلکہ لکھنے سے ہو گی۔(7)(فتح القدیر)

    مسئلہ ۱۰: کوئی اور لفظ کہنا چاہتا ہے ، زبان سے لفظ طلاق نکل گیا یا لفظ طلاق بولا مگر اس کے معنی نہیں جانتا یا سہواً( 8)یا غفلت میں کہا ان سب صورتوں میں طلاق واقع ہو گئی۔(9) (درمختار)

    مسئلہ ۱۱: مریض جس کا مرض اس حد کو نہ پہنچا ہو کہ عقل جاتی رہے اُس کی طلاق واقع ہے۔ کافر کی طلاق واقع ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الطلاق، ج۴، ص۴۲۷ ۔ ۴۳۸.

و ''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب الاول، فصل فیمن یفع طلاقہ، ج۱، ص۳۵۳. 

2۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''،کتاب الطلاق، مطلب: في الحشیشۃ والأفیون والبنج، ج۴، ص۴۳۳.

3۔۔۔۔۔۔یعنی کوئی شخص کسی کو صحیح دھمکی دے کہ اگر تونے طلاق نہ دی تومیں تجھے مارڈالوں گایا ہاتھ پاؤں توڑدوں گا یا ناک ،کان وغیرہ کوئی عضو کاٹ

ڈالوں گا یا سخت مار ماروں گااور یہ سمجھتا ہو کہ یہ کہنے والا جو کچھ کہتا ہے کر گزرے گا ۔

4۔۔۔۔۔۔''الجوہرۃ النیرۃ''کتاب الطلاق، الجزء الثاني، ص۴۱.

5۔۔۔۔۔۔کم عقل۔

6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''،کتاب الطلاق، مطلب: في المسائل التی تصح مع الاکراہ، ج۴، ص۴۳۱۔۴۳۸.

7۔۔۔۔۔۔ ''فتح القدیر''، کتاب الطلاق ،فصل ،ج۳، ص۳۴۸.

8۔۔۔۔۔۔بھول کر۔

9۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق، ج۴، ص۴۳۵.
Flag Counter