Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
86 - 106
    مسئلہ ۲۳: لونڈی کا نکاح کر دیا تو مولیٰ پر یہ واجب نہیں کہ اسے شوہر کے حوالے کر دے اور خدمت نہ لے (اور اس کوتَبْوِیَہ کہتے ہیں۔) ہاں اگر شوہر کے پاس آتی جاتی ہے اور مولیٰ کی خدمت بھی کرتی ہے تو یوں کر سکتی ہے اور شوہر کو موقع ملے تو وطی کر سکتا ہے اور اگر شوہر نے مہر ادا کر دیا ہے تو مولیٰ پر یہ ضرور ہے کہ اتنا کہہ دے اگر تجھے موقع ملے تو وطی کر سکتا ہے اور اگر عقد میں بتویہ کی شرط تھی جب بھی مولیٰ پر واجب نہیں۔ (1) (درمختار) 

    مسئلہ ۲۴: اگر کنیز کو اس کے شوہر کے حوالے کر دیا جب بھی مولیٰ کو اختیار ہے، جب چاہے اس سے خدمت لے اور زمانہ بتویہ میں نفقہ اور رہنے کو مکان شوہر کے ذمہ ہے اور اگر مولیٰ واپس لے تو مولیٰ پر ہے، شوہر سے ساقط ہوگيا اور اگر خود کسی کسی وقت اپنے آقا کا کام کر جاتی ہے، مولیٰ نے حکم نہیں دیا ہے تو نفقہ وغیرہ شوہر ہی پر ہے۔ يوہيں اگر مولیٰ دن میں کام لیتا ہے مگر رات کو شوہر کے مکان پر بھیج دیتا ہے جب بھی نفقہ شوہر پر ہے۔ (2) (درمختاروغیرہ) 

    مسئلہ ۲۵: زمانہ تَبْوِیَہ میں طلاق بائن دی تو نفقہ وغیرہ شوہر کے ذمہ ہے اور واپس لینے کے بعد دی تو مولیٰ پر۔ (3) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۶: جس کنیز کا نکاح کر دیا اسے سفر میں لے جانا چاہتا ہے، تو مطلقاً اسے اختیار ہے اگرچہ شوہر منع کرے بلکہ اگرچہ شوہر نے پورا مہر دے دیا ہو۔ (4) (درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۲۷: جس کنیز سے وطی کرتا ہے اب اس کا نکاح کرنا چاہتا ہے تو استبرا واجب ہے، اگر نکاح کر دیا اور چھ مہینے سے کم میں بچہ پیدا ہوا تو بچہ مولیٰ کا قرار دیا جائے گا یعنی جبکہ وہ کنیز ام ولد ہو اور مولیٰ نے انکار نہ کیا ہو اور ام ولد نہ ہو تو وہ بچہ مولیٰ کا اس وقت ہے جب اس نے دعویٰ کیا ہو اور اگر لا علمی میں نکاح کیا تو بہر صورت نکاح فاسد ہے۔ شوہر نے وطی کی ہے تو مہر واجب ہے، ورنہ نہیں اور دانستہ(5) نکاح کر دیا تو نکاح ہو جائے گا۔ (6) (درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۲۸: کنیز کا نکاح کر دیا تو اس سے جو بچہ پیدا ہوگا، وہ آزاد نہیں مگر جبکہ نکاح میں آزادی کی شرط لگا دی ہو تو اس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح،باب نکاح الرقیق،ج۴،ص۳۲۷۔۳۲۹.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۳۲۹،وغیرہ. 

3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب التاسع في نکاح الرقیق،ج۱،ص۳۳۵. 

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب النکاح،باب نکاح الرقیق،مطلب:في الفرق بین الاذن والاجازۃ،ج۴،ص۳۲۹.

5۔۔۔۔۔۔جان بوجھ کر۔

6۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب النکاح،باب نکاح الرقیق،مطلب:في الفرق بین الاذن والاجازۃ،ج۴،ص۳۳۰.
Flag Counter