Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-55 - 106
جلددوم (2)کی اصطلاحات باعتبار حروف تہجی
الف
1    اجارہ     کسی شے کے نفع کا عوض کے مقابل کسی شخص کومالک کردینااجارہ ہے۔ (بہارشریعت ،حصہ ۱۴، ص۹۹) 

2    اُجرت مثل    کسی کوکسی کام کی وہ اجرت(مزدوری)دیناجواس کام کے کرنے والے کوعام طور پر دی جاتی ہے اجرت مثل کہلاتی ہے۔ (ردالمحتار،ج۹،ص۷۵)

3    اخیافی     ماں شریک بہن بھائی یعنی جن کی ماں ایک ہو اورباپ الگ الگ ہوں۔

4    ارکانِ بیع      بیع اگرقول سے ہو تو اس کے ارکان ایجاب و قبول ہیں، مثلاً ایک نے کہا میں نے بیچا دوسرے نے کہا میں نے خریدابیع اگر قول سے نہ ہوبلکہ فعل سے ہوتو چیز کا لے لینا اور دے دینا اس کے ارکان ہیں اور یہ ایجاب و قبول کے قائم مقام ہیں۔ (ماخوذ ازبہارشریعت،ج۲، حصہ ۱۱،ص۶۱۵) 

5    استبراء    یعنی پیشاب کرنے کے بعد ایساکام کرناکہ اگر قطرہ رکا ہو تو گر جائے۔ (بہار شریعت،ج۱،حصہ۲،ص۴۱۲)

6    استبراء    مالک کا اپنی( نئی) لونڈی سے شریعت کی مقرر کردہ مدت تک جماع نہ کرنا تا کہ 

رحم کا نطفہ سے خالی ہونا واضح ہو جائے۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ،ج۳،ص۱۶۹)

7    اِستحاضہ     بالغہ عورت کے آگے کے مقام سے بیماری کی وجہ سے جو خون نکلتا ہے اسے استحاضہ کہتے ہیں ۔( بہار شریعت، ج ۱،حصہ۲،ص۳۷۱ )

8    استصناع     کاریگر کو فرمائش دے کر چیزبنوانا،آڈرپر چیز بنوانا۔ (ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۱ ،ص۸۰۷)

9    اصحاب فرائض     دیکھیے ذَوِی الفروض

10    اصیل    جس پر مطالبہ ہے یعنی مقروض اصیل و مکفول عنہ ہے ۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۸۳۶)

11    اقالہ     دوشخصوں کے مابین جو عقد ہوا اس کے اُٹھادینے کو اقالہ کہتے ہیں،اقالہ میں دوسرے کا قبول کرنا ضروری ہے تنہا ایک شخص اقالہ نہیں کرسکتاہے ۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۷۳۴)

12    اکراہ    دیکھیے اِکراہ شرعی۔
Flag Counter