''میں نے نیّت کی کہ اﷲ تعالیٰ کے لیے آج رمضان کا فرض روزہ رکھوں گا۔''
اور اگر تبرک و طلب توفیق کے لیے نیّت کے الفاظ میں انشاء اﷲ تعالیٰ بھی ملا لیا تو حرج نہیں اور اگر پکا ارادہ نہ ہو، مذبذب ہو تو نیّت ہی کہاں ہوئی۔ (2) (جوہرہ نیرہ)
مسئلہ ۱۰: دن میں نیّت کرے تو ضرور ہے کہ یہ نیّت کرے کہ میں صبح صادق سے روزہ دار ہوں اور اگر یہ نیّت ہے کہ اب سے روزہ دار ہوں، صبح سے نہیں تو روزہ نہ ہوا۔ (3) (جوہرہ، ردالمحتار)
مسئلہ ۱۱: اگرچہ ان تین قسم کے روزوں کی نیّت دن میں بھی ہوسکتی ہے، مگر رات میں نیّت کر لینا مستحب ہے۔ (4) (جوہرہ)
مسئلہ ۱۲: یوں نیّت کی کہ کل کہیں دعوت ہوئی تو روزہ نہیں اور نہ ہوئی تو روزہ ہے یہ نیّت صحیح نہیں، بہرحال وہ روزہ دار نہیں۔ (5) (عالمگیری)
مسئلہ ۱۳: رمضان کے دن میں نہ روزہ کی نیّت ہے نہ یہ کہ روزہ نہیں، اگرچہ معلوم ہے کہ یہ مہینہ رمضان کا ہے تو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''، کتاب الصوم، ج۳، ص ۳۹۳.
2۔۔۔۔۔۔ ''الجوھرۃ النیرۃ''، کتاب الصوم، ص۱۷۵.
3۔۔۔۔۔۔ ''الجوھرۃ النیرۃ''، کتاب الصوم، ص۱۷۵.
و ''ردالمحتار''، کتاب الصوم، ج۳، ص ۳۹۴.
4۔۔۔۔۔۔ ''الجوھرۃ النیرۃ''، کتاب الصوم، ص۱۷۵.
5۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الصوم، الباب الأول في تعریفہ... إلخ، ج۱، ص۱۹۵.