Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پنجم (5)
953 - 1029
کے سوا سب باقی ہے۔'' (1) 

    حدیث ۳۳: ابو داود و ترمذی و نسائی و ابن خزیمہ و ابن حبان ابوذر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ''تین شخصوں کو اﷲ (عزوجل) محبوب رکھتا ہے اور تین شخصوں کو مبغوض۔ جن کو اﷲ (عزوجل) محبوب رکھتا ہے، ان میں ایک یہ ہے کہ ایک شخص کسی قوم کے پاس آیا اور اُن سے اﷲ (عزوجل) کے نام پر سوال کیا، اس قرابت کے واسطے سے سوال نہ کیا، جو سائل اور قوم کے درمیان ہے، انہوں نے نہ دیا، اُن میں سے ایک شخص چلا گیا اور سائل کو چھپا کر دیا کہ اس کو اﷲ (عزوجل) جانتا ہے اور وہ شخص جس کو دیا اور کسی نے نہ جانا۔ اور ایک قوم رات بھر چلی، یہاں تک کہ جب اُنھیں نیند ہر چیز سے زیادہ پیاری ہوگئی، سب نے سر رکھ دیے  (یعنی سو گئے)، اُ ن میں سے ایک شخص کھڑا ہو کر دُعا کرنے لگا اور اﷲ (عزوجل) کی آیتیں پڑھنے لگا۔ اور ایک شخص لشکر میں تھا، دشمن سے مقابلہ ہوا اور ان کو شکست ہوئی، اُس شخص نے اپنا سینہ آگے کر دیا، یہاں تک کہ قتل کیا جائے یا فتح ہو۔ اور وہ تین جنھیں اﷲ (عزوجل) ناپسند فرماتا ہے۔ ایک بوڑھا زناکار، دوسرا فقیر متکبر، تیسرا مال دار ظالم۔'' (2) 

    حدیث ۳۴: ترمذی نے انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ''جب اﷲ (عزوجل) نے زمین پیدا فرمائی تو اُس نے ہلنا شروع کیا تو پہاڑ پیدا فرما کر اس پر نصب فرما دیے  اب زمین ٹھہر گئی، فرشتوں کو پہاڑ کی سختی دیکھ کر تعجب ہوا، عرض کی، اے پروردگار! تیری مخلوق میں کوئی ایسی شے ہے کہ وہ پہاڑ سے زیادہ سخت ہے؟ فرمایا: ہاں، لوہا۔ عرض کی، اے رب (عزوجل) ! لوہے سے زیادہ سخت کوئی چیز ہے؟ فرمایا: ہاں، آگ۔ عرض کی، آگ سے بھی زیادہ کوئی سخت ہے؟ فرمایا: ہاں، پانی۔ عرض کی، پانی سے بھی زیادہ سخت کچھ ہے؟ فرمایا: ہاں ہَوا۔ عرض کی، ہَوا سے بھی زیادہ سخت کوئی شے ہے؟ فرمایا: ہاں، ابنِ آدم کہ دہنے ہاتھ سے صدقہ کرتا ہے اور اُسے بائیں ہاتھ سے چھپاتا ہے۔'' (3) 

    حدیث ۳۵: نسائی نے ابوذر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جو مسلمان اپنے کُل مال سے اﷲ (عزوجل) کی راہ میں جوڑا خرچ کرے، جنت کے دربان اس کا استقبال کریں گے۔ ہر ایک اُسے اُس کی طرف بلائے گا، جو اُس کے پاس ہے۔ میں نے عرض کی، اس کی کیا صورت ہے؟ فرمایا: ''اگر اُونٹ دے تو دو اُونٹ اور گائے دے تو دو گائیں۔'' (4)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''جامع الترمذي''، أبواب صفۃ القیامۃ... إلخ، ۳۳۔باب، الحدیث: ۲۴۷۸، ج۴، ص۲۱۲. 

2۔۔۔۔۔۔ ''سنن النسائي''، کتاب الزکاۃ، باب ثواب من یعطی، الحدیث: ۲۵۶۷، ص۴۲۲. 

3۔۔۔۔۔۔ ''جامع الترمذي''، أبواب تفسیر القرآن، باب في حکمۃ خلق الجبال... إلخ، الحدیث: ۳۳۸۰، ج۵، ص۲۴۲. 

4۔۔۔۔۔۔ ''سنن النسائي''، کتاب الجہاد، باب فضل النفقۃ في سبیل اللہ تعالیٰ، الحدیث:۳۱۸۲، ص۵۱۹.
Flag Counter