| بہارِشریعت حصّہ پنجم (5) |
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''، کتاب الزھد... الخ، باب الدنیا سجن للمؤمن... إلخ، الحدیث:۲۹۶۴، ص۱۵۸۴. و ''صحیح البخاري''، کتاب احادیث الأنبیاء، باب حدیث أبرص وأعمی وأقرع في بنی إسرائیل، الحدیث: ۳۴۶۴، ج۲، ص۴۶۳. 2۔۔۔۔۔۔ ''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، حدیث أم بجید، الحدیث: ۲۷۲۱۸، ج۱۰، ص۳۲۸. 3۔۔۔۔۔۔ سائل کو واپس کرنا ہوتا تو یہ لفظ بولتے۔ ۱۲ منہ
وہ گئی تو طاق میں ایک پتھر کا ایک ٹکڑا پایا۔ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: ''چونکہ تم نے سائل کو نہ دیا، لہٰذا وہ گوشت پتھر ہوگیا۔'' (1)
حدیث ۲۰: بیہقی شعب الایمان میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''سخاوت جنت میں ایک درخت ہے، جو سخی ہے، اُس نے اُسکی ٹہنی پکڑ لی ہے، وہ ٹہنی اُس کو نہ چھوڑے گی جب تک جنت میں داخل نہ کر لے اور بخل جہنم میں ایک درخت ہے، جو بخیل ہے، اُس نے اس کی ٹہنی پکڑ لی ہے، وہ ٹہنی اُسے جہنم میں داخل کیے بغیر نہ چھوڑے گی۔'' (2)
حدیث ۲۱: رزین نے علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ''صدقہ میں جلدی کرو کہ بَلا صدقہ کو نہیں پھلانگتی۔'' (3)
حدیث ۲۲: صحیحین میں ابو موسیٰ اشعری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ''ہر مسلمان پر صدقہ ہے۔ لوگوں نے عرض کی، اگر نہ پائے؟ فرمایا: اپنے ہاتھ سے کام کرے، اپنے کو نفع پہنچائے اور صدقہ بھی دے۔ عرض کی، اگر اس کی استطاعت نہ ہو یا نہ کرے؟ فرمایا: صاحبِ حاجت پریشان کی اعانت کرے۔ عرض کی، اگر یہ بھی نہ کرے؟ فرمایا: نیکی کا حکم کرے۔ عرض کی، اگر یہ بھی نہ کرے؟ فرمایا: شر سے باز رہے کہ یہی اُس کے لیے صدقہ ہے۔'' (4)
حدیث ۲۳: صحیحین میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ''دو شخصوں میں عدل کرنا صدقہ ہے، کسی کو جانور پر سوار ہونے میں مدد دینا یا اُس کا اسباب اُٹھا دینا صدقہ ہے اور اچھی بات صدقہ ہے اور جو قدم نماز کی طرف چلے گا صدقہ ہے، راستہ سے اذیت کی چیز دور کرنا صدقہ ہے۔'' (5)
حدیث ۲۴: صحیح بخاری و مسلم میں انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ''جو مسلمان پیڑ لگائے یا کھیت بوئے، اُس میں سے کسی آدمی یا پرند یا چوپایہ نے کھایا، وہ سب اُس کے لیے صدقہ ہے۔'' (6)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1 ۔۔۔۔۔۔ ''دلائل النبوۃ'' للبیہقي، باب ماجاء في اللحم الذی صا رحجرا... إلخ، ج۶، ص۳۰۰. و ''مشکاۃ المصابیح''، کتاب الزکاۃ، باب الانفاق وکراہیۃ الامساک، الحدیث: ۱۸۸۰، ج۱، ص۵۲۱. 2۔۔۔۔۔۔ ''شعب الإیمان''، باب في الجودوالسخاء، الحدیث: ۱۰۸۷۷، ج۷، ص۴۳۵. 3۔۔۔۔۔۔ ''مشکاۃ المصابیح''، کتاب الزکاۃ، باب الانفاق وکراہیۃالأمساک، الحدیث: ۱۸۸۷، ج۱، ص۵۲۲. 4۔۔۔۔۔۔ ''صحیح البخاري''، کتاب الأدب، باب کل معروف صدقۃ، الحدیث: ۶۰۲۲، ج۴، ص۱۰۵. 5۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''، کتاب الزکاۃ، باب بیان أن اسم الصدقۃ یقع... إلخ، الحدیث: ۱۰۰۹، ص۵۰۴. 6۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''، کتاب المساقاۃ والمزارعۃ، باب فضل الغرس والزرع، الحدیث: ۱۵۵۳، ص۸۴۰.