Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3)
481 - 651
    مسئلہ ۲۱: مرد کے ليے ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک عورت ہے، یعنی اس کا چھپانا فرض ہے۔ ناف اس میں داخل نہیں اور گھٹنے داخل ہیں۔ (1) (درمختار، ردالمحتار) اس زمانہ میں بہتیرے ایسے ہیں کہ تہبند یا پاجامہ اس طرح پہنتے ہیں، کہ پیڑو(1) کا کچھ حصہ کھلا رہتا ہے، اگر کُرتے وغیرہ سے اس طرح چھپا ہو کہ جلد کی رنگت نہ چمکے تو خیر، ورنہ حرام ہے اور نماز میں چوتھائی کی مقدار کھلا رہا تو نماز نہ ہوگی اور بعض بے باک ایسے ہیں کہ لوگوں کے سامنے گھٹنے، بلکہ ران تک کھولے رہتے ہیں، یہ بھی حرام ہے اور اس کی عادت ہے تو فاسِق ہیں۔ 

    مسئلہ ۲۲: آزاد عورتوں اورخنثیٰ مشکل (3) کے ليے سارا بدن عورت ہے، سوا مونھ کی ٹکلی اور ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں کے، سر کے لٹکتے ہوئے بال اور گردن اور کلائیاں بھی عورت ہیں، ان کا چھپانا بھی فرض ہے۔ (4) (درمختار) 

    مسئلہ ۲۳: اتنا باریک دوپٹا، جس سے بال کی سیاہی چمکے، عورت نے اوڑھ کر نماز پڑھی، نہ ہوگی، جب تک اس پر کوئی ایسی چیز نہ اوڑھے، جس سے بال وغیرہ کا رنگ چھپ جائے۔ (5) (عالمگیری)

    مسئلہ ۲۴: باندی کے ليے سارا پیٹ اور پیٹھ اور دونوں پہلو اور ناف سے گھٹنوں کے نیچے تک عورت ہے، خنثیٰ مشکل رقیق (6) ہو، تو اس کا بھی یہی حکم ہے۔ (7) (درمختار) 

    مسئلہ ۲۵: باندی سر کھولے نماز پڑھ رہی تھی، اَثنائے نماز میں مالک نے اسے آزاد کر دیا، اگر فوراً عمل قلیل یعنی ایک ہاتھ سے اس نے سر چھپا لیا، نماز ہوگئی، ورنہ نہیں، خواہ اسے اپنے آزاد ہونے کا علم ہوا یا نہیں، ہاں اگر اس کے پاس کوئی ایسی چیز ہی نہ تھی، جس سے سر چھپائے، تو ہوگئی۔ (8) (درمختار، عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۶: جن اعضا کا ستر فرض ہے، ان میں کوئی عضو چوتھائی سے کم کھل گیا، نماز ہوگئی اور اگر چوتھائی عضو کھل گیا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، مطلب في ستر العورۃ، ج۲، ص۹۳. 

2۔۔۔۔۔۔ ناف کے نيچے۔ 

3۔۔۔۔۔۔ جس میں مردوعورت دونوں کی علامتیں پائی جائیں اور یہ ثابت نہ ہو کہ مرد ہے یا عورت۔ (بہار شريعت حصہ ۷، نکاح کا بيان) 

4۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃج۲، ص۹۵. 

5۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث في شروط الصلاۃ، الفصل الأوّل، ج۱، ص۵۸. موضحاً. 

6۔۔۔۔۔۔ یعنی غلام۔ 

7۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، ج۲، ص۹۴. 

8۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، ج۲، ص۹۴. 

و ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث في شروط الصلاۃ، الفصل الأوّل، ج۱، ص۵۹.
Flag Counter