Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3)
476 - 651
    (۵) نیت۔ 

    (۶) تحریمہ۔ (1) (متون)
    طہارت:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، ج۲، ص۸۹. 

2۔۔۔۔۔۔ نمازی۔ 

3۔۔۔۔۔۔ ''شرح الوقایۃ''، کتاب الصلوۃ، باب شروط الصلوۃ، ج۱، ص۱۵۶. 

4۔۔۔۔۔۔ یعنی وہ چيزيں جن سے غسل واجب ہوتا ہے۔         5۔۔۔۔۔۔ یعنی وضو توڑنے والی چيزيں۔ 

6۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، ج۲، ص۱۴۷. 

7۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، ص۹۱، و ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث في شروط الصلاۃ، الفصل الثاني، ج۱، ص۶۰.
 یعنی مصلّی (2) کے بدن کا حدث اکبر و اصغر اور نجاست حقیقیہ قدر مانع سے پاک ہونا، نیز اس کے کپڑے اور اس جگہ کا جس پر نماز پڑھے، نجاست حقیقیہ قدر مانع سے پاک ہونا۔ (3) (متون) 

    حدث اکبر یعنی موجبات غسل (4) اور حدث اصغر یعنی نواقض وضو (5) اور ان سے پاک ہونے کا طریقہ، غسل و وضو کے بیان میں گزرا اور نجاست حقیقیہ سے پاک کرنے کا بیان باب الانجاس ميں مذکور ہوا، یہ باتیں وہاں سے معلوم کی جائیں۔ شرطِ نماز اس قدر نجاست سے پاک ہونا ہے کہ بغیر پاک کيے نماز ہوگی ہی نہیں، مثلاً نجاست غلیظہ درہم سے زائد اور خفیفہ کپڑے یا بدن کے اس حصہ کی چوتھائی سے زیادہ جس میں لگی ہو، اس کا نام قدر مانع ہے اور اگر اس سے کم ہے تو اس کا زائل کرنا سنت ہے یہ امور بھی باب الانجاس میں ذکر کيے گئے۔ 

    مسئلہ ۱: کسی شخص نے اپنے کو بے وضو گمان کیا اور اسی حالت میں نماز پڑھ لی، بعد کو ظاہر ہوا کہ بے وضو نہ تھا، نماز نہ ہوئی۔ (6) (درمختار) 

    مسئلہ ۲: مصلّی اگر ایسی چیز کو اٹھائے ہو کہ اس کی حرکت سے وہ بھی حرکت کرے، اگر اس میں نجاست قدر مانع ہو تو نماز جائز نہیں، مثلاً چاندنی کا ایک سرا اوڑھ کر نماز پڑھی اور دوسرے سرے میں نجاست ہے، اگر رکوع و سجود و قیام و قعود میں اس کی حرکت سے اس جائے نجاست تک حرکت پہنچتی ہے، نماز نہ ہو گی، ورنہ ہو جائے گی۔ یوہیں اگر گود میں اتنا چھوٹا بچہ لے کر نماز پڑھی کہ خود اس کی گود میں اپنی سکت سے نہ رُک سکے بلکہ اس کے روکنے سے تھما ہوا ہو اور اس کا بدن یا کپڑا بقدر مانع نماز ناپاک ہے، تو نما زنہ ہو گی کہ یہی اسے اْٹھائے ہوئے ہے اور اگر وہ اپنی سکت سے رُکا ہوا ہے، اس کے روکنے کا محتاج نہیں، تو نماز ہو جائے گی کہ اب یہ اسے اُٹھائے ہوئے نہیں، پھر بھی بے ضرورت کراہت سے خالی نہیں، اگرچہ اس کے بدن اور کپڑوں پر نجاست بھی نہ ہو۔ (7) (درمختار، عالمگیری، رضا)
Flag Counter