Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3)
435 - 651
اہمیت کا اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ اﷲ عزوجل نے سب احکام اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو زمین پر بھیجے، جب نماز فرض کرنی منظور ہوئی حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کو اپنے پاس عرشِ عظیم پر بلا کر اسے فرض کیا اور شب اسرا (1) میں یہ تحفہ دیا۔
احاديث
    حدیث ۱: صحیح بُخاری و مُسلِم میں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی، رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ''اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ۔اس امر کی شہادت دینا کہ اﷲ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اس کے خاص بندے اور رسول ہیں ،اور نماز قائم کرنا اور زکاۃ دینا اور حج کرنا اور ماہِ رمضان کا روزہ رکھنا۔'' (2) 

    حدیث ۲: امام احمد و ترمذی و ابن ماجہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے سوال کیا، وہ عمل ارشاد ہو کہ مجھے جنت میں لے جائے اور جہنم سے بچائے؟ فرمایا: ''اﷲ تعالیٰ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر اور نماز قائم رکھ اور زکاۃ دے اور رمضان کا روزہ رکھ اور بیت اﷲ کا حج کر۔'' اور اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ ''اسلام کا ستون نماز ہے۔'' (3) 

    حدیث ۳: صحیح مُسلِم میں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ، کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''پانچ نمازیں اور جمعہ سے جمعہ تک اور رمضان سے رمضان تک ان تمام گناہوں کو مٹا دیتے ہیں، جو ان کے درمیان ہوں جب کہ کبائر سے بچا جائے۔'' (4) 

    حدیث ۴: صحیحین میں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی، کہ حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: ''بتاؤ! تو کسی کے دروازہ پر نہر ہو وہ اس میں ہر روز پانچ بارغسل کرے کیا اس کے بدن پر میل رہ جائے گا؟ عرض کی نہ۔ فرمایا: ''یہی مثال پانچوں نمازوں کی ہے، کہ اﷲ تعالیٰ ان کے سبب خطاؤں کو محو فرمادیتا ہے۔'' (5) 

    حدیث ۵: صحیحین میں ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ،کہ ایک صاحب سے ایک گناہ صادر ہوا، حاضر ہو کر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ یعنی معراج کی رات۔ 

2۔۔۔۔۔۔ ''صحيح مسلم''، کتاب الإيمان، باب بيان أرکان الإسلام... إلخ، الحدیث:۲۱۔(۱۶)، ص۲۷. 

3۔۔۔۔۔۔ ''جامع الترمذي''، أ بواب الإيمان، باب ماجاء في حرمۃ الصلاۃ، الحدیث:۲۶۲۵، ج۴، ص۲۸۰. 

4۔۔۔۔۔۔ ''صحيح مسلم''، کتاب الطہارۃ، باب الصلاۃ الخمس، الحدیث: ۱۶۔(۲۳۳)، ص۱۴۴.

5۔۔۔۔۔۔ ''صحيح مسلم''، کتاب المساجد، باب المشي إلی الصلاۃ... إلخ، الحديث: ۶۶۷، ص۳۳۶.
Flag Counter