| بہارِشریعت حصّہ دوم (2) |
بسم اللہ الرحمن الرحیم وبحمدہ وعونہ فکل ماحر رہ العالم العلیم و الذی ہو للقلوب حکیم قوی حضرت مولانا و بالفضل اولانا جناب المولوی امجد علی حرسہ ربہ القوی و نصرہ علی کل مخالف غبی . بجاہ حبیبہ النبی العربی صلی اللہ علیہ وسلم فہذا تحریر الطہارۃ ماء القلیان بعد استعمالہ فیہ لا شک فی طـہارتہ و طہوریتہ کما ہو فی الاصل وانا الحقیر سید محمد حسن السنوسی المدنی الحنفی المجددی عفی عنہ۔
مبسملا و حامد او محمداً (جل وعلا) و مصلّیا و مسلما محمداً (صلی اللہ علیہ وسلم)
حضرت مولانا امجد علی صاحب دامت برکاتہم نے مسائل طہارت میں ''بہارِ شریعت'' جیسی جامع کتاب تالیف فرماکر مسلمانان ہند پر احسان عظیم فرمایا ہے جس کے شکریہ سے عہدہ برا ہونا دشوار۔ دعا ہے کہ رب العزت جل مجدہ مولانا موصوف کو اجر جزیل مرحمت فرمائے۔ آب قلیان کی طہارت و طہوریت کا ثبوت بدلائل ساطعہ اس فتویٰ میں دیا گیا کتاب مذکور میں صرف اس قدر مسطور ہے کہ ''اس کے ہوتے ہوئے تیمم جائز نہیں'' نہ یہ کہ خواہ مخواہ اسی سے وضو کیا جائے درصورتیکہ اس سے بہترپانی موجود ہو۔ اس پر جرح کرنا صرف ان ہی اصحاب کا کام معلوم ہوتا ہے جن کا مقصود بغض فتنہ انگیزی ہو۔
واﷲ تعالیٰ اعلم وعلمہ جل مجدہ اکمل واتم.
فقیر محمد عبد العلیم الصدیقی قادری عفی عنہ