Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ دوم (2)
430 - 432
بسم اللہ الرحمن الرحیم .

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم .
    آب قلیان کی طہارت و طہوریت اور اس بارے میں کہ بحال ضرورت جب اور پانی نہ مل سکے اس سے تکمیل لازم اور اس کے ہوتے تیمم باطل اور بلاضرورت بحال بدبو طہارت میں اس کا استعمال ممنوع اور جب تک بو نہ زائل ہو نماز مکروہ اور مسجد میں جانا حرام۔ مولانا مولوی امجد علی صاحب قادری اعظمی سلمہ کی یہ تحریر صحیح اور اس کا خلاف جہل صریح یا اعناد قبیح جس سے اجتناب ہر مسلمان پر فرض قطعی۔ واﷲ تعالیٰ اعلم.     فقیر احمد رضا قادری عفی عنہ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم . لک الحمد یا اللہ . والصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ .
    حقہ کے پانی کی طہارت و طہوریت ظاہر کتب فقہ سے اس کی پاکی تطہیر صاف و باہر حضرت مولانامولوی امجد علی صاحب قادری اعظمی مدظلہ نے ایسی تحقیق انیق فرمائی ہے کہ مخالف جاہل ہے، تو امید قوی کہ قبول حق کرے، معاند ہے توسکوت سے کام لے۔
 رَبَّنَا افْتَحْ بَیننَا وَبَین قَوْمِنَا وَاَنْتَ خَیر الْفَاتِحِین ۔

         واﷲ تعالیٰ اعلم وصلی اﷲ تعالیٰ علی خیر خلقہ المالک الناصر السید محمد و سلم
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم .
    آب حقہ کی طہارت و طہوریت میں اور بروقت ضرورت اس کا استعمال جائز ہونے میں جیسی توضیح کامل کتب فقہ سے جناب مولانا مولوی امجد علی صاحب اعظمی الرضوی مدفیوضہ العالی نے فرمائی ہے بلا شک و شبہہ نہایت ہی درست و بجا ہے باوجود ایسی تحقیق انیق کے بھی اس سے انکار کرنا سراسر جہل و خطا ہے حضرت مولانائے موصوف نے اس مسئلہ کے متعلق بفضلہ تعالیٰ کوئی
Flag Counter