Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ دوم (2)
383 - 432
    مسئلہ ۳۳: اپنے ساتھ کھلانا یا ایک جگہ سونا جائز ہے بلکہ اس وجہ سے ساتھ نہ سونا مکروہ ہے۔ (1) 

    مسئلہ ۳۴: اس حالت میں عورت مرد کے ہر حصہ بدن کو ہاتھ لگا سکتی ہے۔ (2) 

    مسئلہ ۳۵: اگر ہمراہ سونے میں غلبہ شَہوت اور اپنے کو قابو میں نہ رکھنے کا احتمال ہو تو ساتھ نہ سوئے اور اگر گمان غالب ہو تو ساتھ سونا گناہ۔ 

    مسئلہ ۳۶: پورے دس ۱۰ دن پر ختم ہوا تو پاک ہوتے ہی اس سے جِماع جائز ہے، اگرچہ اب تک غُسل نہ کیا ہو مگر مستحب یہ ہے کہ نہانے کے بعد جِماع کرے۔ (3) 

    مسئلہ ۳۷: دس دن سے کم میں پاک ہوئی توتاوقتیکہ غُسل نہ کرلے یا وہ وقتِ نماز جس میں پاک ہوئی گزر نہ جائے جِماع جائز نہیں اور اگر وقت اتنا نہیں تھا کہ اس میں نہا کر کپڑے پہن کر اﷲ اکبر کہہ سکے تو اس کے بعد کا وقت گزر جائے یا غُسل کرلے تو جائز ہے ورنہ نہیں۔ (4) 

    مسئلہ ۳۸: عادت کے دن پورے ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا تو اگرچہ غُسل کرلے جِماع ناجائز ہے تاوقتیکہ عادت کے دن پورے نہ ہولیں،جیسے کسی کی عادت چھ ۶ دن کی تھی اور اس مرتبہ پانچ ہی روز آیا تو اسے حکم ہے کہ نہا کر نماز شروع کردے مگر جِماع کے لیے ایک دن اور انتظار کرنا واجب ہے۔ (5) 

    مسئلہ ۳۹: حَیض سے پاک ہوئی اور پانی پر قدرت نہیں کہ غُسل کرے اور غُسل کا تیمم کیاتو اس سے صحبت جائز نہیں جب تک اس تیمم سے نمازنہ پڑھ لے، نماز پڑھنے کے بعد اگرچہ پانی پر قادر ہو کر غُسل نہ کیا صحبت جائز ہے۔ (6) 

    فائدہ: ان باتوں میں نِفاس کے وہی اَحْکام ہیں جو حَیض کے ہیں۔

    مسئلہ ۴۰: نِفاس میں عورت کو زچہ خانے سے نکلنا جائز ہے ،اس کو ساتھ کھلانے یا اس کا جھوٹا کھانے میں حَرَج نہیں۔ ہندوستان میں جو بعض جگہ ان کے برتن تک الگ کر دیتی ہیں بلکہ ان برتنوں کو مثل نجس کے جانتی ہیں یہ ہندؤوں کی رسمیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''، کتاب الطہارۃ، باب الحیض، مطلب: لوأفتی مفت بشیء من ہذہ الأقوال في مواضع الضرورۃ... إلخ، 

ج۱، ص۵۳۴، و ''الفتاوی الرضویۃ''، ج۴، ص۳۵۵. 

2۔۔۔۔۔۔ ''البحر الرائق''، کتاب الطہارۃ، باب الحیض، ج۱، ص۳۴۴. 

3۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب السادس في الدماء المختصۃ بالنساء، الفصل الرابع، ج۱، ص۳۹. 

4۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق. 

5۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق،وغیرہ. 

6۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق.
Flag Counter