Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ دوم (2)
380 - 432
رکھا ہے یا کوآں ہے اور کہیں اَورپانی نہیں ملتا تو تیمم کر کے جانا جائز ہے۔ (1) 

    مسئلہ ۱۱: عید گاہ کے اندر جانے میں حَرَج نہیں۔ (2) 

    مسئلہ ۱۲: ہاتھ بڑھا کر کوئی چیز مسجد سے لینا جائز ہے۔ 

    مسئلہ ۱۳: خانہ کعبہ کے اندر جانا اور اس کا طواف کرنا اگرچہ مسجد حرام کے باہر سے ہو انکے لیے حرام ہے۔ (3) 

    مسئلہ ۱۴: اس حالت میں روزہ رکھنا اور نماز پڑھنا حرام ہے۔ (4) 

    مسئلہ ۱۵: ان دِنوں میں نمازیں معاف ہیں ان کی قضا بھی نہیں اور روزوں کی قضا اور دنوں میں رکھنا فرض ہے۔ (5) 

    مسئلہ ۱۶: نماز کا آخر وقت ہو گیا اور ابھی تک نماز نہیں پڑھی کہ حَیض آیا ،یا بچہ پیدا ہوا تو اس وقت کی نماز معاف ہو گئی اگرچہ اتنا تنگ وقت ہو گیا ہو کہ اس نماز کی گنجائش نہ ہو۔ (6) 

    مسئلہ ۱۷: نماز پڑھتے میں حَیض آگیا، یا بچہ پیدا ہوا تو وہ نماز معاف ہے، البتہ اگر نفل نماز تھی تو اس کی قضا واجب ہے۔ (7) 

    مسئلہ ۱۸: نماز کے وقت میں وُضو کرکے اتنی دیر تک ذکرِ الٰہی، درود شریف اور دیگر وظائف پڑھ لیا کرے جتنی دیر تک نماز پڑھا کرتی تھی کہ عادت رہے۔ (8) 

    مسئلہ ۱۹: حَیض والی کو تین ۳ دن سے کم خون آکر بند ہو گیا تو روزے رکھے اور وُضو کرکے نماز پڑھے، نہانے کی ضرورت نہیں ،پھر اس کے بعد اگر پندرہ ۱۵ دن کے اندر خون آیا تو اب نہائے اور عادت کے دن نکال کر باقی دنوں کی قضا پڑھے اور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب السادس في الدماء المختصۃ بالنساء، الفصل الرابع، ج۱، ص۳۸. 

2۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق. 

3۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب السادس في الدماء المختصۃ بالنساء، الفصل الرابع، ج۱، ص۳۸. 

4۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب السادس في الدماء المختصۃ بالنساء، الفصل الرابع،ج۱، ص۳۸. 

و ''الدرالمختار'' و''ردالمحتار''، کتاب الطہارۃ، باب الحیض، مطلب: لو أفتی مفت بشیء من ہذہ الأقوال في مواضع 

الضرورۃ... إلخ، ج۱، ص۵۳۲. 

5۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' ،کتاب الطہارۃ، باب الحیض،ج۱، ص۵۳۲. 

6۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب السادس في الدماء المختصۃ بالنساء، الفصل الرابع، ج۱، ص۳۸. 

7۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، و ''الفتاوی الرضویۃ''، ج۴، ص۳۴۹. 

8۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب السادس في الدماء المختصۃ بالنساء، الفصل الرابع، ج۱، ص۳۸.
Flag Counter