| بہارِشریعت حصّہ دوم (2) |
اِسراف ہوگا۔ (1)
مسئلہ ۵۹: ہاتھ، پاؤں، سینہ ،پُشت پر بال ہوں تو ہرتال وغیرہ سے صاف کر ڈالے یا تَرَشْوالے، نہیں تو پانی زیادہ خرچ ہو گا۔ (2)
فائدہ: ولہان ایک شیطان کا نام ہے جو وُضو میں وسوسہ ڈالتا ہے اس کے وسوسہ سے بچنے کی بہترین تدابیر یہ ہیں: (۱) رجوع الی اللہ و
(۲) اَعُوْذُ بِاللہِ
(۳) وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ و
(۴) سورہ ناس، اور
(۵) اٰمَنْتُ بِاللہ وَ رَسُوْلِہٖ، اور
(۶) ھُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاھِرُ وَالْبَاطِنُج وَھُوَ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٍ، اور
(۷) سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْخَلَّاقِ اِنْ یَّشَأ یُذْہِبْکُمْ وَیَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍ لا وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللہِ بِعَزِیْزٍ طپڑھنا کہ وسوسہ جڑ سے کٹ جائے گا اور
(۸) وسوسہ کا بالکل خیال نہ کرنابلکہ اس کے خلاف کرنا بھی دافعِ وسوسہ ہے۔ (3)وُضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
مسئلہ ۱: پاخانہ ۱ ، پیشاب ۲ ، وَدِی ۳ ، مَذِی ۴ ، مَنی ۵ ، کیڑا ۶ ، پتھری ۷ مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے سے نکلیں وُضو جاتا رہے گا۔ (4)
مسئلہ ۲: اگر مرد کا خَتنہ نہیں ہوا ہے اور سوراخ سے ان چیزوں میں سے کوئی چیز نکلی مگر ابھی ختنہ کی کھال کے اندر ہی ہے جب بھی وُضو ٹوٹ گیا۔ (5)
مسئلہ ۳: یوہیں عورت کے سوراخ سے نکلی مگر ہُنوز (6) اُوپر والی کھال کے اندر ہی ہے جب بھی وُضو جاتا رہا۔ (7)ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الرضویۃ''، ج۱، ص۷۶۵. 2۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، ص۷۶۹. 3۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، ص۷۷۰. 4۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب الأول في الوضوء، الفصل الخامس، ج۱،ص۹. 5۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، ص۹-۱۰. 6۔۔۔۔۔۔ یعنی ابھی تک۔ 7۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطہارۃ، الباب الأول في الوضوء، الفصل الخامس، ج۱، ص۱۰.