Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ دوم (2)
301 - 432
    (۸) بے ضرورت دنیا کی بات کرنا۔

    (۹) زیادہ پانی خرچ کرنا۔

    (۱۰) اتنا کم خرچ کرنا کہ سنت ادا نہ ہو۔

    (۱۱) مونھ پر پانی مارنا ۔ یا 

    (۱۲) مونھ پر پانی ڈالتے وقت پھونکنا۔

    (۱۳) ایک ہاتھ سے مونھ دھونا کہ رِفاض و ہنود کا شعار ہے۔

    (۱۴) گلے کا مسح کرنا۔

    (۱۵) بائیں ہاتھ سے کُلّی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنا۔

    (۱۶) داہنے ہاتھ سے ناک صاف کرنا۔

    (۱۷) اپنے لیے کوئی لوٹا وغیرہ خاص کر لینا۔

    (۱۸) تین جدید پانیوں سے تین بار سر کا مسح کرنا۔ 

    (۱۹) جس کپڑے سے استنجے کا پانی خشک کیا ہو اس سے اعضائے وُضو پونچھنا۔

    (۲۰) دھوپ کے گرم پانی سے وُضو کرنا۔ (1) 

    (۲۱) ہونٹ یا آنکھیں زور سے بند کرنا اور اگر کچھ سوکھا رہ جائے تو وُضو ہی نہ ہو گا۔ 

    ہر سنت کا ترک مکروہ ہے۔ یوہیں ہر مکروہ کا ترک سنت۔ (2)
وُضو کے متفرق مسائل
    مسئلہ ۵۱: اگر وُضو نہ ہو تو نماز اور سجدہ تلاوت اور نمازِجنازہ اور قرآنِ عظیم چُھونے کے لیے وُضو کرنا فرض ہے۔ (3)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ جو پانی دھوپ سے گرم ہوگیا اس سے وُضو کرنا مطلقاً مکروہ نہیں بلکہ اس میں چند قیود ہیں، جن کا ذکر پانی کے باب میں آئیگا اور اس سے وُضو کی کراہت تنزیہی ہے تحریمی نہیں۔ ۱۲ منہ حفظہ ربہ 

2۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''، کتاب الطہارۃ، مطلب في تعریف المکروہ... إلخ، ج۱، ص۲۶۹، ۲۸۰ ۔ ۲۸۳. 

و''الفتاوی الھندیۃ''، الباب الأول في الوضوء، الفصل الرابع، ج۱، ص۴، ۹،وغیرہما. 

3۔۔۔۔۔۔ ''نور الإیضاح''، کتاب الطہارۃ، فصل: الوضوء علی ثلاثۃ أقسام، ص۱۸.
Flag Counter