(وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّکَ لِلنَّاسِ وَلَاتَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا ؕ اِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوۡرٍ ﴿ۚ۱۸﴾)
(1)
''(لقمان نے بیٹے سے کہا)کسی سے بات کرنے میں اپنا رخسارہ ٹیڑھا نہ کر اور زمین پر اِتراتا نہ چل، بے شک اﷲ (عزوجل)کو پسند نہیں ہے کوئی اِترانے والا، فخر کرنے والا اور میانہ چال چل اور اپنی آواز پست کر، بے شک سب آوازوں میں بُری آواز گدھے کی آواز ہے۔''
اور فرماتا ہے:(وَ لَا تَمْشِ فِی الۡاَرْضِ مَرَحًا ۚ اِنَّکَ لَنۡ تَخْرِقَ الۡاَرْضَ وَلَنۡ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوۡلًا ﴿۳۷﴾)
(2)
''اور زمین میں اِتراتا نہ چل، بے شک تو ہ ر گز نہ تو زمین چیر ڈالے گا اور نہ تو بلندی میں پہاڑوں کو پہنچے گا۔''(وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیۡنَ یَمْشُوۡنَ عَلَی الْاَرْضِ ہَوْنًا وَّ اِذَا خَاطَبَہُمُ الْجٰہِلُوۡنَ قَالُوۡا سَلٰمًا ﴿۶۳﴾وَالَّذِیۡنَ یَبِیۡتُوۡنَ لِرَبِّہِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا ﴿۶۴﴾)
(3)
''اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستہ چلتے ہیں، جاہل جب ان سے مخاطبہ کرتے ہیں تو کہتے ہیں: سلام اور وہ جو اپنے رب کے لیے سجدہ اور قیام میں رات گزارتے ہیں۔''
اورفرماتا ہے:(یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا قِیۡلَ لَکُمْ تَفَسَّحُوۡا فِی الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوۡا یَفْسَحِ اللہُ لَکُمْ ۚ وَ اِذَا قِیۡلَ انۡشُزُوۡا فَانۡشُزُوۡا یَرْفَعِ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ ۙ وَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ ؕ)
(4)
''اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے مجلسوں میں جگہ دو تو جگہ دے دو، اﷲ(عزوجل)تم کو جگہ دے گا اور جب کہا جائے اوٹھ کھڑے ہو تو اٹھ کھڑے ہو،اﷲتعالیٰ تم میں ایمان والوں اور علم والوں کو درجوں بلند کریگا۔''ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔پ۲۱، لقمٰن: ۱۸ ۔ ۱۹. 2۔۔۔۔۔۔ پ۱۵، بنیۤ اسرآء یل: ۳۷. 3۔۔۔۔۔۔ پ۱۹، الفرقان: ۶۳ ۔ ۶۴. 4۔۔۔۔۔۔ پ۲۸، المجادلۃ: ۱۱.