Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ شانزدَہم (16)
424 - 660
    ان دونوں حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ کبھی دہنے میں پہنی اور کبھی بائیں میں، مگر بیہقی نے کہا کہ دہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہننا منسوخ ہے۔ (1)

    حدیث ۸: ابو داود و نسائی نے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے دہنے ہاتھ میں ریشم لیا اور بائیں ہاتھ میں سونا پھر یہ فرمایاکہ ''یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں''(2) 

    حدیث ۹: صحیح مسلم میں حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے قسی (یہ ایک قسم کا ریشمی کپڑا ہے)اور کسم کے رنگے ہوئے کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرآن مجید پڑھنے سے منع فرمایا۔ (3)

    حدیث ۱۰: صحیح مسلم میں عبداﷲبن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہماسے روایت ہے، کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو اُس کو اُتار کر پھینک دیا اور یہ فرمایاکہ کیا کوئی اپنے ہاتھ میں انگارہ رکھتا ہے؟ جب حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)تشریف لے گئے۔کسی نے ان سے کہا، اپنی انگوٹھی اٹھالو اور کسی کام میں لانا۔ انھوں نے کہا، خدا کی قسم!میں اُسے کبھی نہ لوں گا، جبکہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے اُسے پھینک دیا۔ (4)

    حدیث ۱۱: ابو داود و نسائی نے معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے چیتے کی کھال پر سوار ہونے سے اور سونا پہننے سے ممانعت فرمائی، مگر ریزہ ریزہ کرکے یعنی اگر کپڑے میں سونے کے باریک باریک ریزہ لگائے جائیں تو ممنوع نہیں۔ (5)

    حدیث ۱۲: امام مالک رحمۃ اﷲعلیہ موطا میں فرماتے ہیں، کہ بچوں کو سونا پہنانا برا جانتا ہوں، کیونکہ مجھے یہ حدیث پہنچی ہے، کہ ''رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے سونے کی انگوٹھی سے ممانعت فرمائی۔''(6)لہٰذا مردوں کے لیے برا ہے، چھوٹے اور بڑے دونوں کے لیے۔ 

    حدیث ۱۳: ترمذی و ابو داود و نسائی نے بریدہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ ایک شخص پیتل کی انگوٹھی پہنے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ انظر:''التوشیح''شرح''الجامع الصحیح''للسیوطي،کتاب اللباس،باب من جعل فص الخاتم في بطن کفہ،

تحت الحدیث:۵۸۷۶،ج۸،ص۳۵۹۸. 

2۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب اللباس، باب في الحریرللنساء،الحدیث:۴۰۵۷،ج۴،ص۷۱. 

3۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''،کتاب اللباس، باب النھی  عن لبس الرجل الثوب المعصفر،الحدیث:۲۹۔(۲۰۷۸)،ص۱۱۵۲.

4۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، باب تحریم خاتم الذھب علی الرجال...إلخ،الحدیث:۵۲۔(۲۰۹۰)،ص۱۱۵۷.

5۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''،کتاب الخاتم، باب ماجاء في الذھب للنساء، الحدیث:۴۲۳۹،ج۴،ص۱۲۷. 

6۔۔۔۔۔۔ ''الموطأ'' للإمام مالک،کتاب اللباس، باب ماجاء في لبس الثیاب المصبغۃ والذھب، الحدیث:۱۷۳۷،ج۲،ص۴۰۹.
Flag Counter