Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پانزدَہم (15)
227 - 357
بتاتاتو جو کچھ مالک کہتا ہے اُس پر غاصب کو قسم دی جائے یعنی قسم کھائے کہ یہ قیمت نہیں ہے جو مالک کہتا ہے اگر قسم کھانے سے انکار کرتا ہے تو مالک جو کچھ کہتا ہے دینا ہوگا اور قسم کھا گیا تو مالک کو قسم کھانی ہوگی کہ جو کچھ میں نے قیمت بیان کی وہی ہے۔(1) (درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۳۰: شے مغصوب ضمان لینے کے بعد ظاہر ہوگئی تو مالک کو اختیار ہے کہ ضمان جو لے چکا ہے واپس کر دے اور اپنی چیز لے لے اور چاہے تو ضمان کو نافذ کر دے یہ اُس صورت میں ہے کہ قیمت وہ لی گئی جو غاصب نے بتائی ہے اور غاصب کو اختیار نہیں ہے اور اگر قیمت وہ دلائی گئی ہے جو مالک نے بتائی یا مالک نے گواہوں سے ثابت کی ہے یا غاصب پر قسم دی گئی اس نے قسم کھانے سے انکار کر دیا ہے تو ان صورتوں میں مالک اس چیز کو نہیں لے سکتا۔ (2)(ہدایہ، عنایہ) 

    مسئلہ ۳۱: مغصوب میں جو زیادت مُنفَصِلہ پیدا ہوئی مثلاً جانور کا دودھ، درخت کے پھل، یہ غاصب کے پاس بمنزلہء امانت ہے اگر غاصب نے اُس میں تعدِّی کی ،ہلاک کر ڈالی،خرچ کر ڈالی یا مالک نے طلب کی اور غاصب نے نہیں دی جب تو ضمان واجب ہوگا ورنہ ان کا ضمان واجب نہیں۔ (3)(درمختار) 

    مسئلہ ۳۲: طبلہ(4)، سارنگی(5)، ستار(6)، یکتارا(7)، دوتارا(8)، ڈھول اور ان کے علاوہ دوسری قسم کے باجے کسی نے توڑ ڈالے توڑنے والے کو تاوان دینا ہوگا مگر تاوان میں باجے کی قیمت نہیں دی جائے گی بلکہ اوس قسم کی لکڑی کُھدی ہوئی باجے کے سوا اگر کسی جائز کام میں آئے اُس کی جو قیمت ہو وہ دی جائے یہ امام اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول ہے مگر صاحبین کے قول پر فتویٰ ہے وہ یہ کہ توڑنے والے پر کچھ بھی تاوان واجب نہیں بلکہ ان کی بیع بھی جائز نہیں اور یہ اختلاف اُسی صورت میں ہے جب وہ لکڑی کسی کام میں آسکتی ہو ورنہ بالاتفاق تاوان نہیں اور اگر امام کے حکم سے توڑے ہوں تو بالاتفاق تاوان واجب نہیں اور یہ اختلاف اُس میں ہے کہ وہ باجے ایسے شخص کے نہ ہوں جو گاتا بجاتا ہو
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الغصب، فصل فی مسائل متفرقۃ،ج۹، ص۳۳۸.

2۔۔۔۔۔۔''الھدایۃ''،کتاب الغصب، فصل،ج۲،ص۳۰۲،۳۰۳.

و''العنایۃ''،علی''فتح القدیر''،کتاب الغصب،فصل،ج۸،ص۲۷۳.

3۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الغصب،فصل فی مسائل متفرقۃ،ج۹،ص۳۴۱.

4۔۔۔۔۔۔ایک قسم کا ایک رُخا ڈھول۔         5۔۔۔۔۔۔ایک قسم کا ساز جس میں تار لگے ہوئے ہوتے ہیں اسے گز سے بجایاجاتا ہے۔

6۔۔۔۔۔۔ایک قسم کا ساز جسے مضراب(ستار بجانے کے لئے استعمال ہونے والا ایک چھوٹا سا آلہ)سے بجایا جاتا ہے۔

7۔۔۔۔۔۔ایک قسم کا باجاجس میں ایک تارلگاہوتاہے۔    8۔۔۔۔۔۔ایک قسم کی چھوٹی سارنگی جس میں دو تار ہوتے ہیں۔
Flag Counter