| بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14) |
مسئلہ ۳۷: موہوب لہ نے نصف ہبہ کا عوض دیا ہے یعنی کہہ دیا کہ یہ نصف کے عوض میں ہے تو جس کاعوض نہیں دیا ہے واہب اُسے واپس لے سکتا ہے۔ (1) (درمختار)
مسئلہ ۳۸: پورے عوض کو کسی نے اپناثابت کیا اگر موہوب شے موجود ہے تو پوری واپس لے سکتا ہے اور ہلاک ہوگئی ہے توکچھ نہیں اور اگر عوض دینے کے بعد کسی نے پورے ہبہ کو اپنا ثابت کرکے لے لیا تو موہوب لہ عوض کو واپس لے سکتا ہے اگر موجود ہواور ہلاک ہوگیا ہے تو دوصورتیں ہیں مثلی ہے(2)تو اُس کی مثل لے اور قیمی ہے(3) تو قیمت۔ (4) (درمختار)
مسئلہ ۳۹: ہبہ کاعوض دیا تھا مگر اُس کا کوئی حقدار نکل آیا جس نے اس کو لے لیا اور ادھر موہوب چیز میں زیادت ہوگئی تو واہب واپس نہیں لے سکتاہے۔ (5) (درمختار)(۴) ہبہ کاملک موہوب لہ سے خارج ہوجانا مانع رجوع ہے:
اُس کی ملک سے نکل جانے کی بہت صورتیں ہیں بیع کردے، صدقہ کردے، ہبہ کردے، جوکچھ کردے واہب واپس نہیں لے سکتا۔
مسئلہ ۴۰: موہوب لہ نے موہوب شے کوہبہ کردیاتھا اور واہب کا رجوع ممتنع ہوگیا تھامگر موہوب لہ نے جس کو دیا تھا اُس سے واپس لیا تو واہب اول ا س سے لے سکتا ہے کہ مانع زائل ہوگیا۔ موہوب لہ ثانی سے(6)واپسی جو ہوئی وہ قاضی کے حکم سے ہوئی ہو یا خود اُس کی رضامندی سے کہ اس کے رجوع کرنے کے معنی ہبہ کو فسخ کرنا ہے لہٰذا مانع زائل ہوگیا۔ اور اگر اُس چیز کا اس کی ملک میں آنا نئے سبب سے ہو مثلاً اس نے موہوب لہ ثانی سے خریدلی یا اُس نے اس پر صدقہ کردیا اِس صورت میں واہب اوّل ا س سے واپس نہیں لے سکتا۔ (7) (درمختار، بحر)
مسئلہ ۴۱: موہوب شے موہوب لہ کی ملک سے خارج ہونے کے بعد اگر پھر اُس کی ملک میں آجائے تو یہ دیکھاـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۸،ص۵۹۴. 2۔۔۔۔۔۔جس کی مثل بازار میں ملتی ہو۔ 3۔۔۔۔۔۔جس کی مثل بازار میں نہ ملتی ہو۔ 4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۸،ص۵۹۴ . 5۔۔۔۔۔۔المرجع السابق. 6۔۔۔۔۔۔دوسرے موہوب لہ سے۔ 7۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۸،ص۵۹۵ . و''البحرالرائق''،کتاب الھبۃ،باب الرجوع فی الھبۃ،ج۷،ص۴۹۹.