| بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14) |
وہاں گیا نہیں بلکہ جانور کو گھر میں باندھ رکھا اور ہلاک ہوگیا توتاوان دینا ہوگا کہ جانور جانے کے لیے لیا تھا نہ کہ باندھنے کے لیے۔ (1) (درمختار)
مسئلہ ۴۲: کتاب عاریت لی دیکھنے سے معلوم ہواکہ اس میں کتا بت کی غلطیاں ہیں اگرمعلوم ہو کہ غلطی درست کردینے پر مالک راضی ہے تو غلطیوں کی اصلاح کردے(2)اور اگر غلطی کی اصلاح نہ کرے بدستور چھوڑدے تو اِس میں گنہگار نہیں اور قرآن شریف کی کتابت کی غلطیاں درست کرنا ضروری ہے۔ (3) (درمختار)
مسئلہ ۴۳: ایک شخص نے انگوٹھی رہن رکھی اور مرتہن سے کہہ دیا اسے پہن لو اُس نے پہن لی تو رہن نہیں بلکہ عاریت ہے کہ اگر ضائع ہوگئی دَین ساقط نہیں ہوگا اور اگر مرتہن نے اوتارلی تو رہن ہوگئی کہ ضائع ہونے سے دَین ساقط ہوگااوراگر راہن نے کلمہ کی اُنگلی میں پہننے کو کہا توعاریت نہیں بلکہ رہن ہے کہ عادۃً(4)اس اُنگلی میں انگوٹھی نہیں پہنی جاتی۔ (5) (عالمگیری)ہبہ کا بیان
ہبہ کے فضائل میں بکثرت احادیث آئی ہیں بعض ذکر کی جاتی ہیں۔
حدیث ۱: امام بخاری نے ادب مفرد میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، حضور اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم فرماتے ہیں:''باہم ہدیہ کرو، اس سے آپس میں محبت ہوگی۔'' (6)
حدیث ۲: ترمذی نے اُمُّ المومنین عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کی، رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:''ہدیہ کرو کہ اس سے حسد دور ہوجاتا ہے (7)۔'' (8)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب العاریۃ،ج۸،ص۵۶۵. 2۔۔۔۔۔۔درست کر دے۔ 3۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب العاریۃ،ج۸،ص۵۶۵. 4۔۔۔۔۔۔عام طور پر۔ 5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب العاریۃ،الباب التاسع فی التفرقات،ج۴،ص۳۷۳. 6۔۔۔۔۔۔ ''الأدب المفرد''،للبخاري،باب قبول الھدیۃ،الحدیث:۶۰۷،ص۱۶۸. 7۔۔۔۔۔۔ ''مشکاۃ المصابیح''، کتاب البیوع، باب في الھبۃ والھدیۃ، الحدیث: ۳۰۲۷،ج۲، ص۱۸۷. 8۔۔۔۔۔۔ لم نجدہ فی سنن الترمذی و لکن فی المشکاۃ بھٰذاللفظ فلذا خرّجنامنھا۔..علمیۃ