Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
181 - 186
    مسئلہ ۲۲: کرایہ پیشگی دیدیا ہے اور اجارہ فسخ کیا گیا تو مستاجر اُس چیز کو روک سکتا ہے جب تک اپنی کل رقم وصول نہ کرلے۔ اجارہ صحیح وفاسد دونوں کا یہی حکم ہے۔(1) (درمختار) 

    مسئلہ ۲۳: کسی کی کوئی چیز گم ہوگئی اُس نے کسی سے کہا کہ اگر تم مجھے بتادو کہ کہاں ہے تو اتنا دوں گا اگر یہ شخص اُس کے ساتھ چل کر گیا اور بتا دیا تو اس کے وہاں تک جانے کی اُجرت مثل ملے گی اور اگر یہیں سے بتادیا کہ تمھاری چیز فلاں جگہ ہے اُس کے ساتھ گیا نہیں تو کچھ نہیں ملے گا اور اگر کسی خاص شخص سے نہیں کہا بلکہ عام طور پرکہاکہ جوکوئی مجھے بتادے اُس کو اتنا دوں گا یہ اجارہ باطل ہے بتانے والا کسی چیز کا مستحق نہیں ہے۔ اور اگر اُسے یہ معلوم ہے کہ میرا جانور یا میری چیز فلاں جگہ ہے مگر اُس جگہ کو نہیں پہچانتا اور اُس جگہ کے بتانے پر اُجرت مقرر کی تو اس صورت میں بتانے والے کو وہ اُجرت ملے گی جو مقرر کی ہے۔ (2)(درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۲۴: جو چیز اُجرت پر دی گئی جب اُس کے اجارہ کی مدت پوری ہو جائے تو مستاجر کے یہاں سے چیز واپس لانا مالک کے ذمہ ہے مستاجر کے ذمہ یہ نہیں کہ وہ چیز پہنچاجائے اور عاریت کے طور پر دی تو واپس کرنا مستعیرکا(3)کام ہے۔ چکی اُجرت پر ایک مہینہ کو آٹا پیسنے کے لیے لے گیا تو چکی کا مالک مستاجر کے گھر سے لائے گااور اگرمستاجر بیرون شہر مالک کی اجازت سے لے گیا جب بھی مالک ہی وہاں سے واپس لائے گا۔(4) (عالمگیری)جیسا کہ گاؤں والے گڑبنانے کے لیے شہر سے کڑھاؤ(5)اور کولو(6)کرایہ پر لے جاتے ہیں اور مالک سے کہہ دیتے ہیں کہ فلاں گاؤں میں ہم لے جائیں گے ان کی واپسی اور اُس کے مصارف(7)مالک کے ذمہ ہیں۔ 

    مسئلہ ۲۵: گھوڑا سواری کے لیے کرایہ پر لیا اس کی واپسی بھی مالک کے ذمہ ہے اگر مالک اس کے یہاں سے نہیں لایا اور مستاجر کے یہاں ہلاک ہوگیا اُس کے ذمہ تاوان نہیں ہے اگرچہ مالک نے کہلا بھیجا ہو کہ اُسے واپس کرجاؤ۔ اور اگر کسی جگہ کی آمدورفت کے لیے کرایہ پرلیا ہے تو مستاجر کو یہاں تک لاناہوگا کیونکہ اُس کی مسافت یہاں پہنچنے پرپوری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإجارۃ،مسائل شتّی،ج۹،ص۱۵۶.

2۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الإجارۃ،مسائل شتّی،مطلب:ضل لہ شيئٌ...إلخ ،ج۹،ص۱۵۹.

3۔۔۔۔۔۔عاریت پرلینے والے کا۔

4۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإجارۃ، الباب الثالث عشر فی المسائل...إلخ،ج۴،ص۴۳۸.

5۔۔۔۔۔۔بڑی کڑاہی۔        6۔۔۔۔۔۔تیل نکالنے یا گنا پیلنے کاآلہ۔    7۔۔۔۔۔۔اخراجات۔
Flag Counter